کھیل

دہلی ہاف میراتھن میں ریکارڈ 40633 ایتھلیٹ حصہ لیں گے

دارالحکومت میں 20 اکتوبر کو ہونے والے مشہور ایئر ٹیل دہلی ہاف میراتھن کے 15 ویں ایڈیشن میں اس بار ریکارڈ 40633 ایتھلیٹ حصہ لیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دارالحکومت میں 20 اکتوبر کو ہونے والے مشہور ایئر ٹیل دہلی ہاف میراتھن کے 15 ویں ایڈیشن میں اس بار ریکارڈ 40633 ایتھلیٹ حصہ لیں گے۔ دہلی ہاف میراتھن کے پروموٹر پروكیم انٹرنیشنل نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ آئی اے اے ایف کی اس گولڈ لیول ریس میں 275000 ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

Published: undefined

منتظمین نے بتایا کہ اس بار ہاف میراتھن میں ایتھلیٹوں کی تعداد میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ہاف میراتھن میں کل 13115 امیدوار حصہ لیں گے۔ گریٹ دہلی رن میں 16962 ایتھلیٹ شرکت کریں گے۔ 10 کلومیٹر کی دوڑ میں 77 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس زمرے میں 8553 ایتھلیٹ حصہ لیں گے۔

Published: undefined

سینئر سٹیزن دوڑ میں 1430 اور چیمپئنس ود ڈسیبلٹی میں 573 ایتھلیٹ حصہ لیں گے۔ اس بار کی میراتھن دہلی ہاف میراتھن کی تاریخ کے سبھی ریکارڈ توڑ دے گی۔ دہلی ہاف میراتھن میں سریش کمار پٹیل ہندوستانی چیلنج کا ذمہ سنبھالیں گے۔ سریش 2011 اور 2014 میں فاتح رہ چکے ہیں۔ وہ بنگلور میں 10 کلومیٹر کی دوڑ کے چار بار کے فاتح ہیں۔

Published: undefined

2011 ورلڈ چیمپئن شپ کی طلائی تمغہ فاتح اور اولمپکس میں تین بار کی تمغہ فاتح امریکہ کی كارملٹا جیٹر کو اس بار دہلی ہاف میراتھن کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined