پیرس اولمپک کے 8 دن مکمل ہوچکے ہیں اور اب تک ہندوستان کی جھولی میں 3 تمغے ہی آئے ہیں اور تینوں ہی برانزمیڈل ہیں۔ 8واں دن ہندوستانی دستے کے لیے زیادہ بہتر نہیں رہا اور کوئی بھی تمغہ جیتنے میں کامیابی نہیں ملی۔ آج 9ویں دن کھلاڑیوں سے کافی امیدیں ہیں۔ خاص طور پر بیڈمنٹن میں لکشیہ سین پر سب کی نظریں ہوں گی جو اپنا سیمی فائنل مقابلہ کھیلیں گے۔ اس کے علاوہ باکسنگ میں 75کیلو گرام زمرے میں لولینا بورگیہن کی کارکردگی پر سب کی نظریں رہیں گی جو چین کی لی کیان کا سامنا کریں گی۔
Published: undefined
ہاکی میں اب تک شاندار مظاہرہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم گریٹ برٹین یعنی برطانیہ سے کوارٹر فائنل میں مقابلہ کرے گی۔ خواتین شوٹنگ میں اسکیٹ ایونٹ میں مہیشوری چوہان بھی فائنل کی ریس میں برقرار ہیں۔ آج پیرس اولمپک میں ہندوستان کے کھیلوں کا آغاز 25میٹر مینس ریپڈ فائر پسٹل اور مینس گولف کے ساتھ ہوگا۔ اگر کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیت کے مطابق مظاہرہ کیا تو ہندوستان کی میڈل ٹیلی میں آج 3 تمغوں کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
Published: undefined
پیرس اولمپک میں آج ہندوستان کا شیڈول:
مینس 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کوالیفکیشن پہلا راؤنڈ: وجئے ویر سدھو اور انیس۔ دوپہر: 12.30 بجے سے
مینس 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کوالیفکیشن دوسرا راؤنڈ: وجئے ویر سدھو اور انیس۔ شام : 4.30 بجے سے
ویمنس اسکیٹ کوالیفکیشن دوسرا دن: ریجا ڈھلون اور مہیشوری چوہان: دوپہر 1.00 بجے سے
گولف: مینس انفرادی اسٹروک پلے: چوتھا اور شُبھنکر شرما اور گگن جیت بھُلّر: دوپہر 12.30 بجے سے
Published: undefined
بھارت مقابلہ گریٹ برٹین مینس ہاکی کوارٹر فائنل: دوپہر 1.30 بجے سے
ویمنس 3000 میٹر اسٹیپل چیس پہلا دور: پارول چودھری: 1.35 بجے سے
مینس لمبی کود کوالیفکیشن: جیسون ایلڈرن: 2.30 بجے سے
Published: undefined
ویمنس 75 کیلوگرام کوارٹر فائنل: لولینا بورگوہین بمقابلہ چین کی لی کیان: 3.02 بجے سے
مینس سنگل سیمی فائنل لکشیہ سین بمقابلہ وکٹر ایکسلیسن (ڈنمارک): دوپہر 3.30 بجے سے
مینس ڈنگی ریس 7 اور 8: وشنو سرونن، دوپہر 3.35 بجے سے
ویمنس ڈنگی ریس 7 اور 8: نیترا کمانن: شام 6.05 بجے سے
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined