سماج

چین میں کووڈ کے کیسز میں اضافے پر عالمی ردعمل

کووڈ کی نئی لہر اور اس کے ویریئنٹس کے متعلق چین کی جانب سے اطلاعات فراہم نہ کرنے پر متعدد ملکوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چین نے تاہم کووڈ کیسز کی تعداد کے حوالے اس نکتہ چینی کو مسترد کر دیا۔

چین میں کووڈ کے کیسز میں اضافے پر عالمی ردعمل
چین میں کووڈ کے کیسز میں اضافے پر عالمی ردعمل 

بیجنگ کی جانب سے کووڈ پر قابو پانے کے حوالے سے اپنی 'زیرو ٹالیرنس' پالیسی کو نرم کر دینے کے بعد سے چین میں کووڈ انیس کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے بعد دنیا کے مختلف ممالک نے چین سے آنے والے مسافروں پر کئی طرح کی پابندیاں عائد کرنی شروع کردی ہیں۔

Published: undefined

آئیے دیکھتے ہیں کہ کن ملکوں نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کون سے نئے ضابطے نافذ کیے ہیں:

Published: undefined

امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ پانچ جنوری سے چین سے آنے والے مسافروں کو کووڈ انیس کا ٹیسٹ لازما ً کروانا ہو گا۔ ہوائی جہاز کے ذریعہ سفر کرنے والے دو برس یا اس سے زیادہ عمر کے تمام مسافروں کو چین، ہانگ کانگ یا مکاو سے روانگی سے دو دن پہلے کووڈ ٹسٹ کے منفی نتائج کی ضرورت ہو گی۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکیوں کو چین، ہانگ کانگ اور مکاو کے اپنے مجوزہ سفر پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

Published: undefined

بھارت

بھارتی وزیر صحت نے بتایا ہے کہ بھارت نے چین، جاپان، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ انیس منفی ٹسٹ رپورٹ لازمی قرار دی ہے۔ ان ملکوں سے آنے والے مسافروں میں اگر کووڈ انیس کی علامات پائی گئیں یا ان کا ٹسٹ مثبت آیا تو انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

Published: undefined

جاپان

چین سے آنے والے مسافروں کے لیے جاپان میں منفی کووڈ ٹسٹ رپورٹ کی ضرورت ہوگی۔ جن افراد کا ٹیسٹ مثبت ہوگا انہیں سات دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ یہ نئے ضابطے 30دسمبر کی نصف شب سے نافذ ہو جائیں گے۔ حکومت نے چین کے لیے پروازوں میں اضافہ کی درخواستوں کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

ہانگ کانگ کی حکومت نے جاپان سے اس پابندی کو واپس لینے کے لیے کہا ہے جس کے تحت ہانگ کانگ سے جاپان جانے والے مسافروں کو صرف چار مخصوص ہوائی اڈوں پر اترنے کی اجازت ہوگی۔ ہانگ کانگ کا کہنا ہے کہ جاپان کے اس فیصلے سے تقریباً 60000 مسافر متاثر ہوں گے۔

Published: undefined

اٹلی

اٹلی نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے کووڈ انیس اینٹی جن سویب اور وائرس سکوینسنگ کا حکم دیا ہے۔ ملان کے مرکزی ہوائی اڈے مالپینسا نے پہلے ہی بیجنگ اور شنگھائی سے آنے والے مسافروں کی جانچ شروع کردی ہے۔ وزیر صحت اوازیو شلاسی نے مسافروں کے لیے لازمی جانچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا، "اطالوی آبادی کی حفاظت کے لیے وائرس کے ممکنہ اقسام کی نگرانی اور ان کا پتہ لگانے کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔"

Published: undefined

تائیوان

تائیوان کے سینٹرل اپیڈیمک کمانڈ سینٹر نے کہا ہے کہ چین سے براہ راست پروازوں کے علاوہ کشتی کے ذریعہ دو جزیروں پر آنے والے تمام مسافروں کو پہنچنے پر پی سی آر ٹسٹ کروانا ہوں گے۔ جن لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئیں گے انہیں اپنے گھروں تک محدود تائیوان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کیسے روکا؟رہنا ہوگا۔ اس ضابطے پر یکم جنوری سے عمل شروع ہو جائے گا۔

Published: undefined

برطانیہ

برطانوی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق برطانیہ چین سے آنے والوں کے لیے کووڈ انیس پابندیاں عائد کرنے پر غور کرے گا، جس میں کورونا وائرس ٹسٹ بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ برائے ٹرانسپورٹ، وزارت داخلہ اور وزارت صحت اور سماجی نگہداشت کے حکام جمعرات کو یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا برطانیہ کو چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ پابندیاں لگانے میں امریکہ اور اٹلی کی پیروی کرنی چاہئے۔

Published: undefined

آسٹریلیا

آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ چین سے آنے والے مسافروں کو آنے کی اجازت دینے کے بارے میں اپنے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہا ہے۔ وزیراعظم انتھونی البانی نے کہا کہ''اس وقت سفری ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے لیکن ہم کووڈ کے اثرات کے حوالے سے صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا چین اور دنیا بھر میں نگاہ رکھے ہوئے ہے۔"

Published: undefined

فلپائن

ٹرانسپورٹ کے وزیر جیمے باوٹسٹا نے بتایا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک فلپائن ''انتہائی محتاط'' ہے اور چین سے آنے والے مسافروں پر مکمل پابندی تو نہیں لیکن جانچ کی ضروریات جیسے اقدامات نافذ کر سکتا ہے۔

Published: undefined

پاکستان

پاکستان میں کووڈ کے نئے ویرینٹس کے پھلاؤ کے خدشے کے پیش نظر حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوسرے ممالک سے آنے والے لوگ پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر تھرمل اسکینرز سے گزر کر جائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined