سماج

فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا، پیرس پولیس

فرانسیسی پولیس کے مطابق پیرس کے ایک ریلوے اسٹیشن پر پولیس فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون نے ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا اور دھمکی دی تھی کہ ’تم سب مر جاؤ گے‘۔

فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا، پیرس پولیس
فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا، پیرس پولیس 

فرانسیسی پولیس نے کل منگل 31 اکتوبر کو پیرس کے ایک ٹرین اسٹیشن پر صبح کے مصروف اوقات میں ایک غیر مسلح خاتون کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق 38 سالہ خاتون نے 'اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا اور دھمکیاں دیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے اپنی حفاظت کے خوف سے فائرنگ کی۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ مشرقی مضافاتی علاقے سے پیرس جانے والی ایک ٹرین کے مسافروں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے دارالحکومت کے جنوبی کنارے پر واقع ببلیوتھیک فرانسوا متراں ریلوے اسٹیشن پر خاتون کو 'الگ تھلگ‘کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

Published: undefined

پیرس کے دفتر استغاثہ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون نے 'پولیس کے احکامات پر عمل کرنے سے انکار کیا‘ اور 'خود کو دھماکے سے اڑانے‘ کی دھمکی دی۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ اس کے بعد دو پولیس اہلکاروں نے خاتون پر آٹھ گولیاں چلائیں اور پیٹ میں لگنے والی گولیاں جان لیوا بھی ہو سکتی ہیں۔ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ ایک پولیس افسر نے صرف ایک گولی چلائی تھی۔

Published: undefined

پیرس پولیس کے سربراہ لوراں نونے کے مطابق پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون آر ای آر ٹرین میں سوار تھی اور اس نے مسافروں کو دھمکی دی تھی کہ 'تم سب مرنے جا رہے ہو‘ اور اس نے 'اللہ اکبر‘ کے نعرے بھی لگائے تھے۔

Published: undefined

پولیس سربراہ کے مطابق خاتون کو اس وقت گولیاں ماری گئیں، جب اس نے پولیس کے احکامات پر عمل کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس وقت اس خاتون کو گولیاں ماری گئی اس وقت اس کے پاس کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں تھا۔

Published: undefined

پیرس کے دفتر استغاثہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے دو مختلف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک میں خاتون کے رویے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی جبکہ دوسری اس حوالے سے کی جائے گی کہ آیا پولیس کی جانب سے آتشیں اسلحے کا استعمال جائز تھا یا نہیں۔

Published: undefined

فرانسیسی حکومت کے ترجمان اولیور ویراں نے بتایا کہ مسافروں کی جانب سے ریل آپریٹر ایس این سی ایف کو کم از کم تین کالیں موصول ہوئیں، جس کے بعد پولیس کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صورتحال کو خطرناک سمجھتے ہوئے فائرنگ کی۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور پولیس افسران کے جسم پر موجود باڈی کیم کی فوٹیج سے اس واقعےکے حقائق کو درست طریقے سے جاننے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

فرانسیسی حکومت کے ترجمان کے مطابق مذکورہ خاتون کو گشت کرنے والے فوجیوں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں پہلے بھی سزا سنائی گئی تھی اور یہ کہ اس خاتون کی ذہنی صحت کے بارے میں سوالات تھے۔ پولیس سے تعلق رکھنے والے دو الگ الگ ذرائع کے مطابق خاتون کو قبل ازیں بنیاد پرستی کے حوالے سے واچ لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا، مگر اب یہ بات یقینی نہیں ہے کہ آیا اس کا نام اب بھی اس فہرست میں شامل ہے یا نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined