جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی پولیس ریاستی دارالحکومت ڈسلڈورف کے ایک ہسپتال پر مبینہ سائبر حملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس حملے میں فوری علاج میں دیر ہونے سے ایک خاتون کی ہلاکت کو 'غفلت کے نتیجے میں ہلاکت‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
یہ حملہ جمعے کی رات ڈسلڈورف یونیورسٹی کلینیک پر کیا گیا۔ اس ممکنہ رینسم ویئر حملے سے ہسپتال کا سارا نظام معطل ہو کر رہ گیا۔
Published: undefined
منظم جرائم پیشہ گروہ یا کوئی شخص تاوان وصول کرنے کے لیے جو خطرناک سوفٹ ویئر استعمال کرتے ہیں، اسے انگریزی میں رینسم ویئر (Ransomware) کہا جاتا ہے۔ جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی وزارتِ انصاف کا خیال ہے کہ بظاہر اس حملے کا نشانہ ہسپتال نہیں تھا۔
Published: undefined
لیکن جس وقت یونیورسٹی کلینیک پر یہ سائبر حملہ کیا گیا، اس وقت ایک خاتون کی زندگی بچانے کے اسے ایمرجنسی میں لایا جا رہا تھا۔ نظام معطل ہونے کے بعد ایمبولینس کے عملے کو ہدایت کی گئی کہ وہ مریضہ کو فوری طور پر قریبی شہر وُوپرٹال کے ہسپتال لے جائیں۔
Published: undefined
یہ شہر ڈسلڈورف سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس دوران دیگر ایمبیولینسوں کو بھی ڈسلڈورف ہسپتال لانے سے روک دیا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ ایمرجنسی علاج کے لیے مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں لے کر جائیں۔
Published: undefined
ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی وزارتِ انصاف نے ایک بیان میں واضح کیا کہ مریضہ کی جان علاج میں تاخیر کی وجہ سے چلی گئی۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ سائبر حملہ غیر ارادی ہو۔ ہسپتال نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی تاوان کا مطالبہ سامنے نہیں آیا۔
Published: undefined
تاہم اہم بات ہے کہ یونیورسٹی ہسپتال کے ایک کمپوٹر سَروَر پر حملہ کرنے والوں سے رابطہ کرنے کی درخواست موجود تھی۔ اس حملہ کی زد میں ہسپتال کے تیس سَروَر آئے تھے۔
Published: undefined
سائبر سکیورٹی اور ایک پرائیویٹ ریسرچر لُوکاس اولژنِک کا کہنا ہے کہ مریضہ کی ہلاکت اور سائبر حملے میں سنگین نوعیت کا بلاواسطہ لِنک موجود ہے، گو کہ اولژنِک کے مطابق تکنیکی طور پر ایک سائبر آپریشن میں کسی کو ہلاک کرنا ممکن ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined