سماج

سیکورٹی کیمرہ، کیا چین کو حساس معلومات تک رسائی حاصل ہے؟

ہوائی اڈہ ہو یا ٹرین اسٹیشن اب نگرانی کرنے والے کیمرے ہر جگہ نصب ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں سے زیادہ تر کیمرہ چینی کمپنیوں کے ہوتے ہیں؟ چین کو ان سے حاصل ہونے والے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے ۔

سکیورٹی کیمرہ، کیا چین کو حساس معلومات تک رسائی حاصل ہے؟
سکیورٹی کیمرہ، کیا چین کو حساس معلومات تک رسائی حاصل ہے؟ 

کیا آپ کے گھر میں سکیورٹی کیمرہ ہے؟ اگر ایسا ہے تو بہت امکان ہے کہ اسے ہیک وژن یا داہوا نامی کسی چینی کمپنی نے بنایا ہوگا۔ نگرانی کے کیمروں کی مارکیٹ پر ان کمپنیوں کی اجارہ داری ہے۔ اس مارکیٹ پر تحقیق کرنے والے ایک ادارے آی ڈی سی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2021 ء میں ان دونوں کمپنیوں نے تقریباً 35 بلین ڈالر مالیت کی عالمی مارکیٹ کا ایک تہائی حصہ بنایا تھا۔

Published: undefined

جہاں ہووآوے جیسی چینی کمپنیوں کو یورپی ممالک میں سکیورٹی کے خطرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے وہیں ان دونوں نگرانی کرنے والی کمپنیوں پر نسبتاً کم توجہ دی گئی ہے۔ اب عالم یہ ہے کہ اس وقت ان کے آلات پوری دنیا میں ہوائی اڈوں، ٹرین اسٹیشنز اور یہاں تک کہ سرکاری عمارتوں پر بھی نظر نصب ہیں۔

Published: undefined

چین کی کمیونسٹ پارٹی سے تعلقات

دنیا بھر میں کئی لوگ اس بات سے نا خوش نظر آتے ہیں۔ چینی حکومت کے پاس ان دونوں کمپنیوں کی جزوی ملکیت موجود ہے اور اہم انفراسٹرکچر میں ان کی موجودگی ممکنہ جاسوسی کے بارے میں خدشات کا باعث بن رہی ہے۔ ناقدین اس بات سے خبردار کر رہے ہیں کہ ان کے سسٹمز میں جاسوسی کے عوامل کار فرماں ہو سکتے ہیں اور ان کے ذریعے بیجنگ حکومت خفیہ طور پر حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔

Published: undefined

ایسی حفاظتی خلاف ورزیوں کا پتہ لگانا مشکل ہے۔ لیکن بیجنگ کے پاس ڈیٹا تک زیادہ واضح رسائی ہے جس میں وہ ممکنہ طور پر دلچسپی رکھتا ہے۔ برلن کے مرکاٹر انسٹی ٹیوٹ فار چائنا سٹڈیز کی محقق انتونیا ہمیدی کہتی ہیں، ''اگر ہم چینی قوانین کو دیکھیں تو یہ بہت واضح ہیں۔ ہر چینی کمپنی پر حکومت کے ساتھ تعاون کرنا اور ڈیٹا شئیر کرنا لازم ہے۔ اس میں وہ ڈیٹا بھی شامل ہوتا ہے جو پی آر سی میں محفو‌ظ ہوتا ہے اور بیرون ممالک سے جمع کیا جاتا ہے۔‘‘

Published: undefined

سلامتی کے خطرات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں

یہی وجہ ہے کہ کئی ممالک نگرانی سے متعلق آلات بنانے والی چینی کمپنیوں پر پابندی لگا رہے ہیں۔ سب سے نمایاں کیسز ذیڈ ای ٹی اور ہوآوے جیسی ٹیلی کمیونیکیشن فرمز کی ہو سکتی ہیں تاہم مغربی حکومتیں اب ہیک وژن اور داہوا جیسی کمپنیز پر بھی لگام لگانے کی خواہاں ہیں۔

Published: undefined

2022 کے آواخر سے اب تک آسٹریلیا اور برطانیہ نے ان کمپنیوں کی مصنوعات کو سرکاری عمارتوں اور دیگر حساس علاقوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ نے 'قومی سلامتی کے لیے ناقابل قبول خطرے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی فروخت اور درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ دونوں نگرانی کے آلات بنانے والی کمپنیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے جیسے سنگین الزامات کا بھی سامنا ہے۔ متعدد رپورٹس کے مطابق ہکی وژن چین میں ایغور مسلمانوں کے لیے بنائے گئے عقوبت خانوں کو ٹیکنالوجی کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

Published: undefined

اس طرح کے سنگین خدشات کے باوجود چین کی یہ بڑی کمپنیز مارکیٹ پر اپنا قبضہ کیسے قائم کر پائی ہیں؟ اس کا جواب ان کے پرائس ٹیگز پر موجود ہے۔ سن دو ہزار ایکیس میں جاری کردہ ڈیجیٹل رائٹس این جی او 'ایکسس ناؤ‘ کی رپورٹ کے مطابق ہیک وژن کی قیمت حریف کمپنیوں کے کیمروں سے دس گنا کم تھی۔

Published: undefined

آئی ڈی سی کے ویڈیو سرویلنس مارکیٹ کے تجزیہ کار مائیک جوڈ کہتے ہیں، ''تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ کمپنیاں حکومت کے ساتھ بہت مضبوطی سے جڑی ہیں کہ وہ اپنی ٹیکنالوجی کی مناسب قیمت ہی وصول نا کر رہی ہوں۔‘‘ اس سے ان کمپنیز کو ان ممالک سے فوائد حاصل ہوںے کے امکانات ذیادہ ہیں جہاں جوڈ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مارکیٹ وسیع ہے۔

Published: undefined

لاطینی امریکہ سستے داموں کی لالچ میں

اس کی ایک مثال لاطینی امریکہ ہے جہاں تجزیہ کار اگلے چند سالوں میں اس مارکیٹ کی سالانہ شرح نمو تیرہ فیصد سے زیادہ کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ اس پورے خطے میں حکومتیں پہلے ہی اپنی ویڈیو نگرانی اور بائیو میٹرک کی صلاحیتوں کو بڑھا رہی ہیں۔ تاہم کئی ممالک میں ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین، حکام اور کمپنیوں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے ناکافی ہیں۔ ایکسس ناؤ کے مطابق اس سے لوگوں کی پرائیویسی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ عوامی نگرانی کو بڑھانے کی کوششوں میں اس خطے کی حکومتوں نے اکثر چینی کیمرہ بنانے والی کمپنیوں سے ہی رجوع کیا ہے۔ سستی قیمتوں کے ساتھ ہیک وژن نے کچھ ممالک کو کورونا وبا کے دوران ٹیسٹ ڈرائیو اور انفیکشنز کا پتہ لگانے کے لیے مفت آلات فراہم کر کے اپنی موجودگی کو اس خطے میں بڑھانے کی کوشش بھی کی ہے۔

Published: undefined

لاطینی امریکہ کے اندر اور عالمی سطح پر نگرانی کی ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اگرچہ ہیک وژن اور داہوا کے آپریشنز پر مغربی پابندیوں کے اثرات کا اندازہ لگانا مشکل ہے لیکن مستقبل قریب میں ان کی مصنوعات کی مجموعی مانگ کم ہونے کے کوئی خاص امکان نظر نہیں آتے۔

Published: undefined

ویڈیو نگرانی کے نظام کے ذریعے جمع کیے گئے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے چینی کمپنیوں پر لگنے والی پابندیاں اور سخت قوانین اس مسئلےکا ایک حل ہو سکتی ہیں۔ لیکن سائبر سکیورٹی کی ماہر انتونیا ہمیدی سرویلنس کے نظام میں بہتر سکیورٹی کی ضرورت پر زور دیتی ہیں۔

Published: undefined

وہ کہتی ہیں کہ بہتر سائبر سکیورٹی کے طویل مدتی حل میں ایسے شفاف قوانین کو شامل کرنا چاہیے جو تمام ویڈیو سرویلنس فراہم کنندگان کو اپنے سکیورٹی آلات کو اپ ڈیٹ رکھنے اور لازمی طور پر اپنی حکومتوں کی پہنچ سے باہر رکھنے کے لیے پابند کریں۔ تاہم، موجودہ عالمی رجحانات میں ایسا ہونے کے امکانات فی ال لحال زیادہ روشن نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined