سماج

اسامہ بن لادن کے خط کی اشاعت پر امریکہ ناراض کیوں؟

امریکہ کی ناراضگی پر برطانوی اخبار دی گارڈین نے اسامہ بن لادن کے 21 سالہ پرانے خط کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا۔ اس میں لکھا ہے کہ امریکہ پر نائین الیون کے حملے اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے کیے گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 

 

برطانوی اخبار دی گارڈین نے اسامہ بن لادن کے 21 سالہ پرانے پیغام کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا لیکن اس سے قبل یہ سوشل میڈیا پر لاکھوں میں شیئر ہوچکا تھا۔ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کا "امریکہ کے نام خط" منگل کے روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر ہونا شروع ہوا، جس کے بعد حماس کے خلاف اسرائیل کی موجودہ جنگ کی امریکی حمایت پر زور دار بحث چھڑ گئی۔

Published: undefined

اسامہ بن لادن کو 22 سال قبل 11 ستمبر کو نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پنٹاگون کے دفتر پر ہونے والے حملوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ ان حملوں میں تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسامہ بن لادن کے مذکورہ خط میں لکھا تھا کہ نائن الیون کے حملے امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے کیے گئے تھے۔ وائٹ ہاوس نے اس خط کی اشاعت پر سخت نکتہ چینی کی جس کے بعد ٹک ٹاک نے بتایا ہے کہ وہ اس میں شامل پوسٹس کو ہٹانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

Published: undefined

امریکہ کی ناراضگی کا سبب؟

گارڈین کی ویب سائٹ پر شائع اصل پوسٹ کے لنکس کو اب ایک بیان کے ساتھ بدل دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسے "مکمل سیاق و سباق کے بغیر شیئر کیا گیا تھا۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ "اس صفحہ پر پہلے ایک دستاویز شائع کی گئی تھی، جس میں اسامہ بن لادن کا 'امریکی عوام کے نام خط' کا وہ مکمل متن درج تھا جسے اتوار 24 نومبر کو آبزرور نے شائع کیا تھا۔"

Published: undefined

اخبار نے مزید لکھا کہ "ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے متن کو پورے سیاق و سباق کے بغیر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے۔ اس لیے ہم نے اسے واپس لینے اور قارئین کو اس اصل مضمون کی طرف ڈائریکٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو سیاق و سباق کے مطابق ہے۔"

Published: undefined

وائٹ ہاوس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا تھا،" کسی کو بھی 2977 امریکی خاندانوں کی توہین نہیں کرنی چاہئے، اپنے عزیزوں کو اسامہ بن لادن کے الفاظ سے جوڑنے کی وجہ سے وہ اب بھی غمزدہ ہیں۔" اس میں مزید کہا گیا ہے کہ "بالخصوص اب ایسے وقت میں جب دنیا میں سامیت مخالف تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہولوکاسٹ کے بعد حماس کے دہشت گردوں نے یہودیوں کا انہیں سازشی نظریات پر بدترین قتل عام کیا۔"

Published: undefined

ٹک ٹاک کی وضاحت

ٹک ٹاک نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا، وہ "فعال اور جارحانہ مواد کو ہٹا رہا ہے اور اس بات کی تفتیش کر رہا ہے کہ یہ ہمارے پلیٹ فارم تک کیسے پہنچا۔ " چینی ملکیت والے اس ایپ نے مزید کہا، "یہ ٹک ٹاک کے لیے کوئی منفرد نہیں ہے، یہ متعدد پلیٹ فارمز اور میڈیا میں شائع ہوا ہے۔'

Published: undefined

اسامہ بن لادن نے نائن الیون کے بعد جاری کردہ اپنے پیغام میں مسلم ملکوں میں مغربی ملکوں کی سرگرمیوں پر اپنے اعتراضات کا ذکر کیا تھا اور امریکہ کی اسرائیل کی حمایت نیز فلسطینی علاقوں کے حوالے سے اس کے رویے کی مذمت کی تھی۔ اسامہ نے مغرب کے رویے کو "جھوٹا، غیر اخلاقی اور بے حیائی" قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی اور دلیل دی تھی کہ ان کے نتیجے میں امریکہ اور اس کے شہریوں کے خلاف حملے درست تھے۔

Published: undefined

'امریکہ کے نام خط'

' امریکہ کے نام خط' میں اسامہ بن لادن نے لکھا تھا، "اس (امریکہ) نے ہمارے خلاف لاکھوں فوجی اتارے اور ہم پر ظلم کرنے اور ہماری سرزمین پر قبضہ کرنے کے لیے اسرائیلیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا۔ گیارہ تاریخ کے ہمارے ردعمل کی یہی وجہ تھی۔" اس خط کو ایک انفلوینسر نے اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر شیئر کردیا اور لکھا کہ "...مجھے بتائیں کہ آپ کیا سوچتے ہیں... "جس کے بعد اسے 12 ملین سے زیادہ لوگوں نے لائک کیا۔

Published: undefined

تاہم ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ اس میں شامل ویڈیوز کی تعداد کم تھی اور "ہمارے پلیٹ فارم پر اس کے ٹرینڈ ہونے کی رپورٹس غلط ہیں۔" خیال رہے کہ دنیا کے مطلوب ترین شخص کے طور پر دس برس تک روپوش رہنے والے اسامہ بن لادن کو امریکی خصوصی فورسز نے سن 2011 میں پاکستان میں تلاش کرکے ہلاک کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined