سماج

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کو امریکہ پرغصہ کیوں آیا؟

شیخ حسینہ نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں اقتدار تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکہ حالیہ عرصے میں بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی نکتہ چینی کرتا رہا ہے۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کو امریکہ پرغصہ کیوں آیا؟
بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کو امریکہ پرغصہ کیوں آیا؟ 

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیح حسینہ نے بنگلہ دیشی پارلیمان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر پیر کے روز خصوصی اجلاس کے دوران ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا، "وہ (امریکہ)جمہوریت کو ختم کرنے اور ایک ایسی حکومت کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا وجود جمہوری نہیں ہے۔ ان کی یہ حرکت غیر جمہوری ہو گی۔"

Published: undefined

انہوں نے امریکہ کا براہ راست نام لیے بغیر کہا، "وہ کسی بھی ملک کا تختہ پلٹ سکتے ہیں۔ خاص طور پر مسلم ملکوں کا، جنہیں اس طرح کے سخت حالات کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو بحرالکاہل سے آگے اپنی جمہوری قدروں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ شیخ حسینہ نے سوال کیا کہ "کیا جمہوریت کی تعریف اس وقت بدل جاتی ہے جب یہ بحرالکاہل کے دوسرے طر ف کے ملکوں کے سلسلے میں ہو۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپوزیشن جماعتوں کو خوش کرنے کے لیے بنگلہ دیش کو جمہوریت پر لکچر دیتا ہے۔ لیکن "میں آج بھی یہ کہتی ہوں کہ وہ (امریکہ) اپنی باتوں سے ہمیں جمہوریت کا جھانسہ دیتا رہتا ہے اور اس پر ہماری اپوزیشن پارٹی اور کچھ لوگ تالیاں بجاتے ہیں، رقص کرتے ہیں۔" انہوں نے سوال کیا، "وہ ہمیں جمہوریت اور انسانی حقوق پر لکچر دیتے ہیں۔ لیکن خود ان کے ملک میں کیا صورت حال ہے؟"

Published: undefined

امریکہ اور بنگلہ دیش میں ناچاقی

امریکہ اور بنگلہ دیش کے تعلقات کچھ عرصے سے تلخ نظر آرہے ہیں۔ امریکہ روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کے سوال پر بنگلہ دیش کی نکتہ چینی کرچکا ہے۔ شیخ حسینہ نے یہ الزامات ایسے وقت لگائے ہیں جب بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبدالمومن امریکہ کے دورے پر ہیں۔

Published: undefined

بنگلہ دیش میں آئندہ عام انتخابات ہونے والے ہیں اور امریکہ نے ڈھاکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ یہ انتخابات آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ہوں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ڈاکٹر مومن سے ملاقات کے دوران کہا کہ پوری دنیا بنگلہ دیش میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

Published: undefined

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے بعد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بھی چاہتا ہے کہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہوں۔ انہو ں نے کہا "جمہوریت ہمارے خون میں ہے۔ ہمارے ملک کے عوام نے جمہوریت، انصاف اور انسانی وقار کے لیے اپنا خون بہایا ہے۔" انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش امریکی مشاہدین کا خیر مقدم کرے گا لیکن وہ جانبدارمشاہدین کا استقبال نہیں کرے گا۔

Published: undefined

امریکہ پہلے بھی شیخ حسینہ پر نکتہ چینی کرتا رہا ہے

امریکہ نے اس برس فروری میں ہونے والے ڈیموکریسی سمٹ میں بنگلہ دیش کو مدعو نہیں کیا تھا۔ حالانکہ اس میں جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک پاکستان،بھارت، مالدیپ اور نیپال کو مدعو کیا گیا تھا۔ امریکہ نے یوم انسانی حقوق (10دسمبر) پر بنگلہ دیش کے ریپیڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) اور کئی موجودہ اور سابقہ عہدیداروں پر پابندی عائد کردی تھی۔ نیم فوجی دستے آر اے بی پرحکومت کی ایما پر لوگوں کو جبراً غائب کر دینے اور ماورائے انصاف قتل کردینے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

Published: undefined

امریکی سفیر پیٹر ہاس نے غائب کردیے گئے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی جن میں اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما ساجدالاسلام سمن کے رشتہ دار شامل تھے۔ فروری میں امریکی محکمہ خارجہ نے بنگلہ دیش میں جمہوریت کے زوال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈھاکہ کے ساتھ تعاون کو محدود کردینے کی دھمکی دی تھی۔

Published: undefined

امریکہ قاتلوں کو پناہ دے رہا ہے، حسینہ

شیخ حسینہ نے کہا کہ " 15اگست(1975) کے قتل عام کے گنہگار رشید (رشید چودھری) نے امریکہ میں پناہ لے رکھی ہے۔ میں نے وہاں کے تمام منتخب صدور سے اپیل کی اور قانونی اقدام بھی کیے کہ اسے بنگلہ دیش لایا جا سکے لیکن اس کے باوجود امریکہ نے ایسے مجرموں کو پناہ دے رکھا ہے۔" رشید چودھری شیح حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کے خلاف فوجی بغاوت کے قائد تھے۔ ان پر شیخ مجیب کے قتل کا الزام ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اس بغاوت میں شیخ مجیب الرحمان کے تقریباً پورے کنبے کو قتل کردیا گیا تھا۔ ان کی دو بیٹیاں شیخ حسینہ اور شیخ ریحانہ اس وقت مغربی جرمنی میں تھیں۔ انہیں بنگلہ دیش آنے سے روک دیا گیا تھا بعد میں انہوں نے بھارت میں سیاسی پناہ حاصل کی اور 17مئی 1981کو بنگلہ دیش لوٹنے تک شیخ حسینہ بھارت میں ہی جلاوطنی کی زندگی گزارتی رہیں۔

Published: undefined

بنگلہ دیش اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی تلخی کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دراصل امریکہ خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ روکنے کی کوشش کررہا ہے اوراسی لیے کئی ملکوں کی حکومتوں پر مختلف طریقے سے دباو ڈال رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined