دھمکی، دھونس، جلاؤ گھیراؤ اور نہ ہی فصلوں کی تباہی، ان میں سے مافیا کی کوئی بھی کوشش اٹلی کے صوبے فوجیا کے ایک کسان لازارو ڈی اوریا کو بھتہ دینے پر مجبور نہیں کر پائی تھی۔ لازارو نے ایک مافیا کو 150,000 یورو سالانہ بھتہ دینے پر آمادگی کا اظہار صرف تب کیا، جب ایک صبح تقریباﹰ ایک درجن افراد ان کے گھر پہنچے اور ان پر بندوق تان لی۔
Published: undefined
یہ مافیا فوجیا یا فورتھ مافیا کہلاتا ہے، جس کو موجودہ دور میں اٹلی میں سب سے زیادہ تشدد پسند منظم جرائم پیشہ تنظیم سمجھا جا رہا ہے۔ جب اس کے کارندوں نے لازارو کی کنپٹی پر گولیوں سے بھری پستول تانی تو انہوں نے انہیں بھتہ دینے کی حامی تو بھر لی تھی لیکن اگلی صبح اس رقم کی ادائیگی کے بجائے انہوں نے پولیس میں اس مافیا کے خلاف شکایت درج کرا دی۔
Published: undefined
لازارو 2017ء سے اب تک پولیس کی حفاظت میں رہ رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "اگر دیگر شہری بھی ان کے خلاف شکایات درج کرائیں گے تو یہ مقامی مافیا کمزور پڑ جائے گا۔"
Published: undefined
فوجیا مافیا کو اب اٹلی کی چار بڑی جرائم پیشہ تنظیموں میں شمار کیا جا رہا ہے اور اس کا قیام ان سب میں سب سے نیا ہے۔ اس مناسبت سے اسے فورتھ مافیا کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مافیا مختلف گروہوں کے درمیان ہونے والی خونی جھڑپوں میں ملوث رہا ہے۔ کسی زمانے میں ان جھڑپوں کو محض کسانوں کے مابین جھگڑا تصور کر کہ زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا لیکن اب ان پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مگر ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔
Published: undefined
اس وقت فورتھ مافیا کا فوجیا صوبے پر کنٹرول بہت مضبوط ہے، جہاں وہ منشیات کی اسمگلنگ، بھتے، ڈکیتیوں، گاڑیوں کی چوری اور تاوان کے حصول کے لیے مویشی اغوا کر کے اپنی تجوریاں بھر رہا ہے۔
Published: undefined
فوجیا کے پبلک پروسیکیوٹر لوڈوویکو وکارو کا اس کے بارے میں کہنا ہے یہ مافیا اب بھی پرانے اور بنیادی ہتھ کنڈوں پر انحصار کر رہا ہے اور "بہت تشدد پسند، بہت جارحانہ" ہے۔ وکارو کہتے ہیں کہ "آج مافیا تنظیمیں زیادہ لوگوں کا قتل نہیں کر رہیں، اور یہ ان کی کسی کی نظر میں نہ آنے اور خاموشی اختیار کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ لیکن یہ مافیا (فورتھ مافیا) علاقے میں اپنی طاقت کے مظاہرے کے لیے اب بھی لوگوں کو گولی مار کر قتل کر رہا ہے۔"
Published: undefined
فورتھ مافیا بالخصوص ساحل کے ساتھ واقع گرگانو کے علاقے میں پر تشدد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہاں اس کے کارکن اکثر لوگوں کے چہروں پر گولی مارتے ہیں یا پھر انہیں قتل کر کے غاروں میں پھینک دیتے ہیں۔
Published: undefined
حالیہ عرصے میں اطالوی حکام نے اس مافیا کے کئی ارکان کو حراست میں لیا ہے لیکن ان کے حریف رافیل تولونیس کی رہائی کا وقت قریب ہے اور گرگانو کے علاقے سے تعلق رکھنے والے مافیا کے سربراہ مارکو ردوانو پچھلے ماہ جیل سے فرار ہوگئے تھے۔ ان دونوں عوامل کی وجہ سے حکام کو ایک نئے چیلنج کا سامنا ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
اطالوی وزیر داخلہ ما تیو پیانٹیڈوسی نے فروری میں فوجیا کے ایک دورے کے دوران وہاں سکیورٹی کے صورتحال بہتر بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا تھا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے لیے نگران کیمروں اور اسٹریٹ لائٹس جیسی سہولیات کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
لیکن وکارو کے مطابق ان بنیادی اقدامات کے علاوہ حکام کو علاقے میں پولیس کی نفری،سرکاری فوجداری وکلا اور عدالتوں میں اضافہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "دھونس اور خوف کے ماحول اور ثقافتی و سماجی غربت" کا مقابلہ کرنے کے لیے ان اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، "اس بڑے خطے میں اگر ریاست کا کنٹرول نہیں ہو گا تو جرائم پیشہ افراد اس کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined