سماج

سعودی ولی عہد کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سلیوان نے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی مشیروں کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔

سعودی ولی عہد کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات
سعودی ولی عہد کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات 

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین جاری کشیدگی کے درمیان وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جدہ میں سعودی ولی عہد اور عملاً حکمراں محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

Published: undefined

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ ملاقات اتوار کی رات کو ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران دیگر امریکی عہدیدار بھی موجود تھے۔ ایس پی اے کے مطابق جیک سلیوان کی بعد میں بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زائد آل نہیان کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

Published: undefined

کیا باتیں ہوئیں؟

وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری ایک بیان میں ان ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد " ایک زیادہ مستحکم اور محفوظ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے مشترکہ سوچ کے متعلق بھارت اور دنیا بھر سے اس کے تعلق پر بات چیت کرنا تھی۔" بیان میں اس کی مزید تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ دوسری طرف سعودی عرب کی جانب سے ان ملاقاتوں کی کوئی ویڈیو یا تصویریں فوری طورپر جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے کالم نویس جمال خاشقجی کی استنبول میں سعودی قونصل خانے میں سن 2018 میں قتل کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے انتخابی مہم کے دوران سعودی عرب کو 'اچھوت'بناکر رکھ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا خیال ہے کہ خاشقجی کا قتل سعودی ولی عہد کی ہدایت پر کیا گیا تھا تاہم ریاض اس الزام کی تردید کرتا ہے۔

Published: undefined

لیکن بائیڈن نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد گزشتہ برس جولائی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور روس یوکرین جنگ کی وجہ سے توانائی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ریاض سے تعاون کرنے کی اپیل کی تھی۔ جیک سلیوان نے سوڈان سے امریکی شہریوں کے انخلا میں مدد فراہم کرنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Published: undefined

بھارتی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات

دونوں ملکوں کی جانب سے بھارت امریکہ آئی سی ای ٹی ڈائیلاگ کا جنوری میں افتتاح کرنے کے بعد سے ڈوبھال اور سولیوان کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما اس ماہ آسٹریلیا میں کواڈ سربراہی کانفرنس کے دوران ایک بار پھر ملاقات کریں گے۔

Published: undefined

دریں اثنا بھارتی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق ڈوبھال اور جیک سلیوان کے درمیان مغربی ایشیائی ملکوں کو ریل کے ذریعہ اوراس خطے کو جنوبی ایشیا سے سمندری راستوں کے ذریعہ جوڑنے کی پرعزم تجویز پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکہ اس کام میں بھارتی مہارت کا استعمال کرنا چاہتا ہے وہ جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا کو مشرق وسطیٰ کہتا ہے۔

Published: undefined

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق واشنگٹن مشرق وسطی میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنا چاہتا ہے۔ ادھر دہلی میں ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس پروجیکٹ میں اس لیے دلچسپی ہے کیونکہ یہ اس کے کئی اسٹریٹیجک مقاصد پورے کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined