سماج

سیاست میں توہین مذہب کا استعمال، ’خطرناک راستہ‘

انسانی حقوق کے کارکنان اور سیاستدانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے مقدمات کو واپس لیا جائے کیونکہ اس سے کسی ایک سیاست دان کو خطرہ نہیں بلکہ تمام سیاست دانوں اور معاشرے کو بھی ہے۔

سیاست میں توہین مذہب کا استعمال، ’خطرناک راستہ‘
سیاست میں توہین مذہب کا استعمال، ’خطرناک راستہ‘ 

واضح رہے کہ پاکستان میں سیاست دانوں پر زبانی الزامات لگتے رہے ہیں لیکن سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین مذہب کے قانون کے تحت بھی ایک ایف آئی آر درج ہوئی ہے، جس کو سیاست دان اور انسانی حقوق کے کارکن انتہائی خطرناک قرار دیتے ہیں۔ توہین مذہب کی اس ایف آئی آر کا تذکرہ امریکی حکومت کی ایک حالیہ رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے۔

Published: undefined

جبکہ ملک میں بھی کئی حلقے سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے اور سیاستدانوں کو آپس میں اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے کہ وہ مذہبی معاملات کو سیاست میں نہیں استعمال کریں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ نواز شریف کے گزشتہ دور حکومت میں تحریک لبیک پاکستان اور کچھ مذہبی جماعتوں نے اس بات کا تاثر دیا تھا کہ نواز شریف کی جماعت کے کچھ وزرا توہین مذہب میں ملوث ہیں۔ حالانکہ ان عناصر نے کبھی بھی ان الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا لیکن اس کے باوجود نہ صرف نواز شریف پر ایک مذہبی جنونی نے چپل پھینکی بلکہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر بھی ایک دوسرے مذہبی جنونی نے قاتلانہ حملہ کیا۔ جب عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ کیا گیا تو ان پر حملہ کرنے والے نے بھی مذہب کو حملے کے جواز کے طور پر پیش کیا۔

Published: undefined

’ایف آئی آر واپس لی جائے‘

انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے الزامات صرف ایک فرد کے لیے نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے خطرناک ہیں۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے شریک چیئر پرسن اسد بٹ نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیوکو بتایا، ’’میرے خیال میں حکومت کو فوری طور پر اس ایف آئی آر یار کو ختم کرنا چاہیے کیونکہ آج اس طرح کی ایف آئی آر کسی ایک سیاست دان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے تو کل کسی دوسرے کے خلاف ہوگی۔‘‘ اسد بٹ کے مطابق سیاستدانوں کو جلسے جلوسوں سے خطاب کرنا پڑتا ہے اور وہاں ان کی جانوں کو پہلے ہی خطرات ہوتے ہیں: ’’لیکن توہین مذہب کے الزام کے بعد کوئی بھی جنونی ان کو کسی بھی جگہ ٹارگٹ کر سکتا ہے۔‘‘

Published: undefined

’خطرات بڑھ گئے ہیں‘

پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ معروف قانون دان اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو پہلے ہی خطرات ہے اور توہین مذہب کے الزامات کی وجہ سے ان کی جان کو مزید خطرات ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''عمران خان نے جتنی مذہب کی خدمت کی ہے شاید ہی کسی اور رہنما کی ہو۔ لیکن اس طرح کی ایف آئی آر کاٹ کر پی ڈی ایم نے عمران خان کی جان کو م‍‍زید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ عمران خان کے اوپر 100 سے زائد مقدمات ہیں اور خطرہ ہے ان مقدمات کی سماعت کے دوران ان کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔‘‘ اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق عمران خان کے خلاف توہین مذہب کی ایک ہی ایف آئی آر ہے۔

Published: undefined

مذہب کو سیاست کے لیے استعمال نہ کرنے پر اتفاق رائے ضروری

کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ سیاستدانوں کو آپس میں اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے کہ وہ مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔ سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ مذہب انسان کا نجی معاملہ ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''اس طرح سیاستدانوں کے خلاف توہین مذہب کی ایف آئی آر درج کرانا انتہائی خطرناک معاملہ ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان نے خود مذہب کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔ بہرحال پی پی پی اس طرح کی ایف آئی آر کے حق میں نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

امریکی حکومت کی رپورٹ

امریکی حکومت کی طرف سے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے عنوان سے پیر 15 مئی کو واشنگٹن سے ایک رپورٹ جاری کی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس کئی سیاستدانوں نے اشتعال انگیز مذہبی زبان استعمال کی۔ رپورٹ میں خصوصی طور پر مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کے الزامات کا تذکرہ کیا گیا ہے، جو انہوں نے گزشتہ برس ستمبر میں لگائے تھے۔ اس میں انہوں نے عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے دوران وزارت عظمی احمدی کمیونٹی کو سپورٹ کیا تھا۔ رپورٹ میں فضل الرحمان کی اس ٹویٹ کا بھی تذکرہ کیا گیا جس میں انہوں نے عمران خان کو احمدیوں کا حمایتی اور یہودیوں کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔

Published: undefined

توہین مذہب کے مقدمات و الزامات

اسلام آباد کے ایک تھنک ٹینک سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق 1947 سے لے کر 2021ء تک 89 افراد کو توہین مذہب کے الزام میں قتل کیا گیا جب کہ 30 کو زخمی۔ 1306 پر الزامات لگائے گئے جب کہ 701 مقدمات درج ہوئے۔

Published: undefined

پاکستان میں توہین رسالت کی سزا موت ہے لیکن ابھی تک کسی کی سزائے موت پر عمل نہیں ہوا۔ تاہم بھپرے ہوئے ہجوم کے ہاتھوں کئی افراد توہین مذہب کے الزام میں جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ تازہ ترین واقعے میں مردان میں ایک سیاسی ریلی کے دوران ایک مولانا کو توہین مذہب کے الزام میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ رواں برس ننکانہ صاحب میں ایک ہجوم نے ایک شخص کوقران کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں زندہ جلادیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined