امریکہ نے 27 اپریل جمعرات کے روز روس کی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی اور ایران کے پاسداران انقلاب فورسز پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکہ نے دونوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں کو "یرغمال" بنانے کے ذمہ دار ہیں۔
Published: undefined
ایک سینیئر امریکی اہلکار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نئی پابندیوں کی مدد سے امریکہ "یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ کوئی بھی بغیر نتائج برآمد ہوئے، سودے بازی کے لیے چپس کے طور پرانسانوں کو بطور پیادہ استعمال کرنے کےاس قسم کے بھیانک رویے میں ملوث نہیں ہو سکتا۔"
Published: undefined
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے ایک رپورٹر ایوان گرشکووچ کو گزشتہ ماہ روس میں 'جاسوسی' کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ روس نے امریکی سفارت خانے کے حکام کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
Published: undefined
باسکٹ بال کی سپر اسٹار برٹنی گرائنر بھی روس میں قید تھیں، جنہیں گزشتہ برس قیدیوں کے تبادلے کے ایک حصے کے طور پر رہا کیا گیا تھا۔ انہوں نے جمعرات کو اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران روس میں "غلط طریقے سے حراست میں لیے گئے" امریکیوں پر زور دیا کہ وہ "مضبوط رہیں، لڑتے رہیں اور ہمت نہ ہاریں۔"
Published: undefined
امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کی پاسداری کرنے والے فورسز سے وابستہ انٹیلیجنس ادارے کے چار اعلیٰ عہدیداروں پر بھی نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ٹریژری کے انڈر سیکریٹری برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلیجنس برائن نیلسن نے کہا، "آج کی کارروائی ایران اور روس کے ان اعلیٰ حکام اور سکیورٹی سروسز کو نشانہ بناتی ہے، جو بیرون ملک امریکی شہریوں کو یرغمال بنانے یا غلط طریقے سے حراست میں رکھنے کے ذمہ دار ہیں۔"
Published: undefined
روس اور ایران نے متعدد امریکی شہریوں کو اپنی جیلوں میں قید کر رکھا ہے، واشنگٹن ایسے افراد پر عائد الزامات کو سیاسی اور غلط سمجھتا ہے۔ گزشتہ ماہ وال سٹریٹ جرنل کے رپورٹر ایون گرشکووچ کو حراست میں لیے جانے پر بین الاقوامی سطح پر ہنگامہ ہوا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ان کی فوری رہائی پر زور دیا ہے۔ سابق امریکی فوجی پال وہیلن روس میں جاسوسی کے الزام میں 16 برس کی قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
Published: undefined
کم از کم تین امریکی شہری ایرانی جیلوں میں بھی قید ہیں۔ تاجر سیامک نمازی تہران کی ایک جیل میں سات برس سے بھی زیادہ عرصے سے قید ہیں۔ انہوں نے جنوری میں بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ امریکی صدر جو بائیڈن سے ان کی فوری رہائی کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے نہ ظاہر کرنے شرط پر کہا کہ نئی پابندیاں ان کوششوں کا ایک سلسلہ ہے کہ "غلط طریقے سے بیرون ملک میں قید امریکی شہریوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کے ساتھ ان کا احتساب کیا جا سکے، جو اس کے مجرم ہیں۔ ایسا کرنے سے اس طرح کے واقعات رونما ہونے سے پہلے ہی ان کا سد باب کیا جا سکے گا۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined