سماج

امریکی بحریہ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ایڈمرل کون ہیں؟

امریکی بحریہ میں ایڈمرل لیزا فرانشیٹی کی تاریخی ترقی کا مطلب یہ ہے کہ وہ ملک کی بحریہ کی کمان سنبھالنے کے ساتھ ہی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدے پر بھی خدمات انجام دینے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

امریکی بحریہ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ایڈمرل کون ہیں؟
امریکی بحریہ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ایڈمرل کون ہیں؟ 

گزشتہ روز امریکی سینیٹ نے ملک کی بحریہ کی قیادت کے لیے ایڈمرل لیزا فرانشیٹی کی نامزدگی کی توثیق کے لیے ووٹ کر دیا اور اس طرح امریکہ میں وہ بحریہ کی اعلیٰ افسر ہونے کے ساتھ ہی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دینے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

Published: undefined

ان کے حق میں سینٹ کے 95 ارکان نے ووٹ کیا جبکہ ایک نے مخالفت کی اور اس طرح ان کو 'چیف آف نیول آپریشنز' کے عہدے کے لیے منظور کر لیا گیا۔ تاہم ان کے اس تاریخی پروموشن میں مہینوں کی تاخیر بھی ہوئی۔

Published: undefined

ترقی میں مہینوں کی رخنہ اندازی

رواں برس جولائی میں جب صدر جو بائیڈن نے انہیں اس عہدے کے لیے منتخب کیا، تو فرانشیٹی بھی ان سینیئر جنرل اور فلیگ افسروں کی طویل فہرست میں شامل ہو گئیں، جن کے پروموشن کو ایک ریپبلکن سینیٹر نے روک رکھا تھا۔

Published: undefined

پینٹاگون کی پالیسی یہ ہے کہ اگر کوئی فوجی اہلکار اسقاط حمل کا خواہشمند ہے، تو اسے اس ریاست کے سفر کے اجازت ہو گی جہاں اس کی اجازت ہے۔ اسی پالیسی کے خلاف بطور احتجاج ریاست الاباما کے سینیٹر ٹومی ٹوبروی اکثر فوج میں ایسی ترقیوں کو روکتے رہے ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ برس امریکی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کے آئینی حق کو تسلیم کرنے والے تاریخی سن 1973 کے رو بمقابلہ ویڈ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ اس کے بعد پینٹاگون نے کہا کہ یہ ان سروس ممبران کے سفری اخراجات کو پورا کرے گا، جنہیں ریاست کے قوانین کی وجہ سے اسقاط حمل کے لیے ریاست سے باہر جانا پڑتا ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کئی ریاستوں میں اسقاط حمل کی رسائی کو بہت محدود کر دیا گیا ہے۔ فوج کا استدلال ہے کہ فوجی اہلکاروں کو اسقاط حمل تک رسائی سے انکار نہیں کیا جانا چاہیے، کیونکہ اس بات کا اختیار ان کے پاس نہیں ہے کہ انہیں کب اور کہاں تعینات کیا جائے گا۔

Published: undefined

38 برس کا تجربہ

فرانشیٹی کئی سطح پر جنگی سروسز فراہم کرنے والی افسر ہیں، جنہوں نے ہر سطح پر کمانڈ کیا ہے۔ انہوں نے دو مرتبہ ایک بحری ڈسٹرائر اور ایک طیارہ بردار بحری جہاز کے اسٹرائیک گروپ کے کمانڈر کے طور پر کام کیا ہے۔ انہیں اس میدان میں 38 برس کا تجربہ ہے اور امریکی بحریہ میں فور اسٹار ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پانے والی وہ صرف دوسری خاتون ہیں۔

Published: undefined

سینیٹ سے فرانشیٹی کی توثیق کے ساتھ ہی جنرل ڈیوڈ ڈبلیو ایلون کو ایئر فورس کے نئے چیف آف سٹاف کے طور پر بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی میرین کور کے لیفٹیننٹ جنرل کرسٹوفر مہونی کی میرین کور کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ کے طور پر تعیناتی کی توثیق ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined