بھارت میں اگلے برس عام انتخابات سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں زبردست اضافے سے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
ایمیزون سے لے کر وال مارٹ تک، بھارت میں غیر ملکی بالخصوص بڑے امریکی اداروں کی سرمایہ کاری میں واضح اضافہ نہ صرف ملکی معیشت کے لیے خوش آئند اور مزید ترقی کا ضامن ہے بلکہ یہ اقدامات وزیر اعظم نریندر مودی کو آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات سے پہلے اپنی عوامی مقبولیت میں اضافے کا بہترین موقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔
Published: undefined
بھارت میں بڑی بڑی غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ایمیزونکے کلاؤڈ کمپیوٹنگ ڈویژن کی طرف سے جمعرات 18 مئی کو کیا جانے والا یہ اعلان ہے کہ وہ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔
Published: undefined
ملٹی نیشنل امریکی ٹیکنالوجی کمپنی جس کا مرکزی کام ای کامرس اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ ہے، 1994ء میں وجود میں آئی تھی۔ ایمیزون ویب سروسز نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت میں 13 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا چکی ہے۔ بھارت 2030ء تک اپنے ڈیٹا کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی جو تعمیر و تجدید کرے گا، اس سے اس جنوبی ایشیائی ملک میں نئی ملازمتوں کے ہزارہا مواقع پیدا ہوں گے۔
Published: undefined
بہت بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ابھی گزشتہ ماہ ہی بھارت میں اپنا پہلا اسٹور ممبئی میں اور پھر اگلا نئی دہلی میں لانچ کیا تھا۔ ایپل نے بھارت کو اپنا ایک بڑا پیداواری مرکز بنانے کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔ اس کے لیے ایپل نے الیکٹرانکس اور الیکٹرانک پرزہ جات تیاری کرنے والی کمپنیوں فوکس کون، وِنسٹرون کارپوریشن اور پیگاٹرون کارپوریشن کو اپنے لیے مصنوعات تیار کرنے کے ٹھیکے دیے ہیں اور ان کے ذریعے وہاں کئی مصنوعات تیار کرنا شروع بھی کر دی گئی ہیں۔
Published: undefined
امریکی کمپنی ایپل کے سی ای او ٹم کُک نے ابھی گزشتہ ماہ ہی بھارت کے اپنے ایک دورے کے دوران کہا تھا، ''ہم ملک بھر میں ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘
Published: undefined
تائیوانی کنٹریکٹ مینوفیکچرر بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ تلنگانہ کی پڑوسی بھارتی ریاست کرناٹک میں یہی ادارہ تقریباً 968 ملین ڈالر کی لاگت سے پلانٹ لگانے کا منصوبہ بھی رکھتا ہے۔ حکام کے مطابق اس سرمایہ کاری سے بھارت میں روزگار کے 70 ہزار سے زائد نئے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔
Published: undefined
ایپل سپلائرز بھارت میں ایک ایسی فیکٹری لگانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں، جہاں وائرلیس ایئر فونز اورایپل ایئر پوڈز تیار کیے جائیں گے۔
Published: undefined
نیٹ ورکنگ آلات بنانے والی یہ امریکی کمپنی اپنی عالمی سپلائی چین کو زیادہ متنوع بنانے کے لیے بھارت میں مینوفیکچرنگ شروع کر دے گی۔ اس کمپنی نے بھارت میں اگلے چند سالوں میں پیداوار اور برآمدات کے شعبے کے لیے ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف طے کر رکھا ہے۔
Published: undefined
امریکی ریٹیل بزنس چین وال مارٹ یا کے سی ای او نے رواں ماہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی کمپنی نے 2027 ء تک بھارت سے 10 بلین ڈالر مالیت تک کی برآمدات کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined