امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ایشیا کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں جمعے کے روز جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچنے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ تائیوان کو الگ تھلگ کرنے کی چین کو اجازت نہیں دے گا۔ وہ تائیوان کے متنازع دورے، جس نے بیجنگ کو مشتعل کردیا ہے، کے بعد ٹوکیو پہنچی ہیں۔
Published: undefined
پیلوسی نے جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے ساتھ بات چیت کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "وہ تائیوان کوکسی جگہ کا دورہ کرنے سے یا اسے دیگر مقامات پر شرکت کرنے سے روکنے کی کوشش کرسکتے ہیں لیکن وہ ہمیں وہاں جانے سے روکنے کی کوشش کر کے تائیوان کو الگ تھلگ نہیں کرسکتے۔"
Published: undefined
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے کہا،"ہم نے اعلی سطحی دورے کیے ہیں، ہمارے سینیٹرز وہاں گئے ہیں، دوروں کا سلسلہ جاری ہے اور ہم انہیں تائیوان کو تنہا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔" پیلوسی نے کہا کہ سنگا پور، ملائشیا، تائیوان، جنوبی کوریا اور جاپان کا ان کا دورہ "صورت حال میں کسی طرح کی تبدیلی کے لیے نہیں تھا۔"
Published: undefined
ان الزامات کے جواب میں کہ ان کے دورے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ تائیوان کی آزادی کی حمایت کرتا ہے، پیلوسی نے کہا،"ہم شروع سے ہی کہتے رہے ہیں کہ ہماری یہاں نمائندگی ایشیا میں، یا تائیوان میں، موجودہ صورت حال میں کسی طرح کی تبدیلی کے لیے نہیں ہے۔ "
Published: undefined
انہوں نے کہا، "یہ تائیوان ریلیشنز ایکٹ کا حصہ ہے، امریکہ چین پالیسی کے تحت ہے۔ ان تمام قوانین اور معاہدوں کے تحت ہے جن کی بنیاد پر ہمارے تعلقات قائم ہیں۔ یہ دورہ آبنائے تائیوان میں امن کی صورتحال جوں کا توں برقرار رکھنے کے لیے تھا۔"
Published: undefined
جاپان کے وزیر اعظم فومیوکیشیدا نے کہا کہ چین کے اقدامات ہمارے خطے اور عالمی برادری کے امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ فومیوکیشیدا نے تائیوان کے گرد فوجی مشقوں کے دوران چین کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغنے کی مذمت کی اور انہیں ''ایک سنگین مسئلہ قرار دیا ہے جو قومی سلامتی اور شہریوں کی سکیورٹی کو متاثر کرتا ہے۔'
Published: undefined
انہوں نے نینسی پیلوسی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "اس بار چین کے اقدامات ہمارے خطے اور عالمی برادری کے امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ " انہوں نے مزید کہا،"میں نے انہیں بتایا ہے کہ ہم نے فوجی مشقوں کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔" فومیو کیشیڈا نے کہا کہ انہوں نے نینسی پیلوسی کے ساتھ شمالی کوریا، چین اور روس سے متعلق معاملات کے علاوہ جیوپولیٹیکل امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Published: undefined
چین کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نینسی پیلوسی کے دورے نے آبنائے تائیوان کے استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔
Published: undefined
چین تائیوان کو اپنی سرزمین کا ہی ایک حصہ قرار دیتا ہے۔ پیلوسی کے دورے کے بعد جوابی کارروائی کے طورپر بیجنگ میں تائیوان کے اطراف میں بڑے پیمانے پر غیر معمولی جنگی مشقیں شروع کردی ہیں۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کا کہنا ہے کہ اس جنگی مشق میں 100سے زائد جنگی طیارے اور 10جہاز بھی حصہ لے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز