سماج

مسجد اقصیٰ تنازع: سلامتی کونسل کا کسی کارروائی سے گریز

ایک اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے سے پیدا شدہ تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے ہنگامی اجلاس میں صورت حال کو جوں کا توں برقرار رکھنے پر زور دیا۔

مسجد اقصیٰ تنازع: سلامتی کونسل کا کسی کارروائی سے گریز
مسجد اقصیٰ تنازع: سلامتی کونسل کا کسی کارروائی سے گریز 

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے رہنما اور سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر گزشتہ ہفتے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوگئے تھے، جسے فلسطینی رہنماوں نے "غیر معمولی اشتعال انگیز اقدام" قرار دیا تھا اور مسلم ملکوں کے علاوہ دنیا کے دیگر ملکوں نے بھی اس کی مذمت کی تھی۔

Published: undefined

چین اور متحدہ عرب امارات نے اس واقعے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ جمعرات کے روز ہنگامی اجلاس میں سلامتی کونسل نے مسجد اقصیٰ کی صورت حال کو جوں کا توں برقرار رکھنے پر زور دیا تاہم اس نے اسرائیلی رہنما اتمار بین گویر کے متنازعہ اقدام کے حوالے سے کسی طرح کی کارروائی کرنے سے گریز کیا۔

Published: undefined

مسجد اقصیٰ، مکہ مکرمہ کے مسجد حرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی کے بعد مسلمانو ں کے لیے تیسرا سب سے مقدس مقام سمجھا جاتا ہے۔

Published: undefined

دہائیوں سے مسجد اقصیٰ میں صرف مسلمانوں کو ہی داخلے کی اجازت ہے۔ حالانکہ یہودی بھی اسے اپنے لیے مقدس سمجھتے ہیں۔ وہ اسے ٹمپل ماونٹ کہتے ہیں۔ اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے گروپ طویل عرصے سے اس کے 'اسٹیٹس کو' کو تبدیل کرنے اور وہاں یہودیوں کے لیے بھی عبادت کرنے کی اجازت کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ انتہائی دائیں بازو کے یہودی مسجد اقصیٰ کی جگہ پر ایک یہودی کنیسا کی تعمیر کا مطالبہ بھی کرتے رہے ہیں۔

Published: undefined

فلسطین کا مطالبہ

فلسطینی سفیر ریاض منصور نے بین گویر کی اشتعال انگیز حرکتوں کے تناظر میں سلامتی کونسل سے اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، "سلامتی کونسل آخر اسرئیل کی طرف سے کس حد کو پار کرنے کا انتظار کر رہا ہے، اب تو انتہا ہو چکی ہے۔" انہوں نے اسرائیل پر سلامتی کونسل کے تئیں " مکمل توہین" کا مظاہرہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔

Published: undefined

فلسطینی سفیر نے کونسل کی جانب سے کسی طرح کی کارروائی نہیں کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا اور متنبہ کیا کہ اس سے صورت حال قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیاسی امور کے ایک سینیئر اہلکار خالد خیری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سن 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کوئی اسرائیلی وزیر مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، "گوکہ ان کے دورے کے بعد کسی طرح کا تشدد نہیں ہوا لیکن اسٹیٹس کو میں تبدیلی کے حوالے سے بین گویر کے سابقہ بیانات کے تناظر میں اسے اشتعال انگیز حرکت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔"

Published: undefined

اسرائیل کا ردعمل

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے قبل اسرائیلی نمائندے گیلاد اردان نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ کی قطعی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا، "سلامتی کونسل کا اس طرح کا اجلاس طلب کرنا حقیقتاً مضحکہ خیز ہے۔"

Published: undefined

اردان کا کہنا تھا کہ بین گویر کا دورہ "حالات کو جوں کا توں برقرار رکھنے کے ضابطے عین مطابق تھا اور جو کوئی بھی اس کے برخلاف دعویٰ کر رہا ہے وہ صورت حال کو صرف خراب کر رہا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "صرف ایک مختصر اور قانون کے عین مطابق دورے کی وجہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی میٹنگ کرنا افسوس ناک ہے۔"

Published: undefined

دیگر ملکوں نے کیا کہا؟

امریکہ، جو اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے دو ریاستی حل کی وکالت کرتا ہے، نے کہا کہ "وہ کسی بھی ایسی یک طرفہ کارروائی سے فکر مند ہے جس سے حالات مزید خراب ہونے اور دو ریاستی حل کے امکانات کے نظر انداز ہونے کا خدشہ ہو۔"

Published: undefined

امریکی سفیر رابرٹ ووڈ کا کہنا تھا، "ہمیں معلوم ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم مقدس مقامات کے حوالے سے اسٹیس کو برقرارکھنے کی اپیل کرتے رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اسرائیل اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔ "

Published: undefined

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے بھی بین گویر کے اقدام کی مذمت کی۔ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا خواہش مند سعودی عرب نے بھی بین گویر کی نکتہ چینی کی ہے۔ جب کہ حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تلخیاں ختم کرنے والے ترکی نے بھی بین گویر کے دورے کی مذمت کی اور اسے اشتعال انگیز قرار دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined