سماج

یوکرین: صدر زیلنسکی نے وزیر دفاع زیرینکوف کو برطرف کر دیا

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اولیکسی زیرینکوف کو عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں 'نئے نقطہ نظر' کی ضرورت ہے۔ انہوں نے رستم عمیروف کو نیا وزیر دفاع نامزد کیا ہے۔

یوکرین: صدر زیلنسکی نے وزیر دفاع زیرینکوف کو برطرف کر دیا
یوکرین: صدر زیلنسکی نے وزیر دفاع زیرینکوف کو برطرف کر دیا 

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اتوار کی رات کو قوم کے نام اپنے معمول کے خطاب کے دوران وزیر دفاع اولیکسی ریزینکوف کوان کے عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کیا۔ وہ فروری 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے سے قبل سے ہی اس عہدے پر فائز تھے۔

Published: undefined

کچھ عرصے سے اس بات کا اندازہ لگایا جارہا تھا کہ زیلنسکی اپنے وزیر دفاع کو برطرف کرسکتے ہیں۔ انہوں نے قوم کے نام خطاب میں کہا کہ وزارت دفاع میں اب "نئے نقطہ نظر" کی ضرور ت ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "میرا ماننا ہے کہ وزارت دفاع کو مجموعی طورپر فوج اور معاشرے دونوں کے ساتھ بات چیت کے نئے طریقوں اور دیگر فارمیٹس کی ضرورت ہے۔"

Published: undefined

اس اعلان سے چند گھنٹے قبل ہی یوکرینی فوج نے جنوبی اوڈیسا خطے میں ڈینوب بندرگاہ کو نشانہ بنانے والے روسی ڈرونز پر حملے کیے تھے۔ زیلنسکی کا کہنا تھا، "اولیکسی ریزینکوف نے 550دنوں سے زیادہ عرصے سے جاری مکمل جنگ کے دوران قیادت کی۔"

Published: undefined

رستم عمیروف کون ہیں؟

رستم عمیروف، یوکرین میں سرکاری پراپرٹی فنڈ چلاتے ہیں۔ صدر زیلنسکی نے انہیں وزیر دفاع کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔ کریمین تاتار کمیونٹی کے رکن عمیروف بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی زیلنسکی کی کوششوں کے ایک کلیدی رکن بھی ہیں۔

Published: undefined

ماہرین کا کہنا ہے کہ کابینہ میں رد و بدل سے یوکرین کی جنگی حکمت عملی میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ کیونکہ یوکرین کے مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ویلری زلوزنی جنگی مہم کی نگرانی کررہے ہیں۔

Published: undefined

زیرینکوف کی برطرفی زیلنسکی کی انتظامیہ میں بدعنوانی کے خلاف وسیع تر مہم کے درمیان ہوئی ہے۔ جس کا مقصد ریاست میں بدعنوانی کو ختم کرنا ہے، جسے یورپی یونین جیسے مغربی اداروں میں شمولیت کی اس کی خواہش کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل کی بدعنوانی انڈیکس کے مطابق بدعنوانی کے معاملے میں یوکرین 180ملکوں کی فہرست میں 160 ویں نمبر پر ہے، حالانکہ حالیہ برسوں میں بعض اقدامات کی وجہ سے اس کی پوزیشن میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ گوکہ ریزینکوف پر ذاتی طورپر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ہے لیکن وزارت دفاع میں بدعنوانی کے کئی اسکینڈل سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

زیرینکوف اب کیا کریں گے؟

یوکرین کی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریزینکوف لندن میں کییف کے نئے سفیر بنائے جاسکتے ہیں، جہاں انہوں نے سینیئر سیاست دانوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرلیے ہیں۔ ستاون سالہ ریزینکوف یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہی معروف شخصیت بن گئے تھے۔ انہوں نے بین الاقوامی طور پر اپنی شناخت بنالی ہے۔ وہ یوکرین کے مغربی اتحادیوں کے ساتھ ہونے والی میٹنگوں میں مستقل شرکت کرتے رہے ہیں اور اضافی فوجی ساز و سامان کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Published: undefined

تاہم کچھ عرصے سے ان کی برطرفی کی توقع کی جارہی تھی۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی دوسرے عہدے کے سلسلے میں یوکرینی صدر کے ساتھ غور و خوض کر رہے ہیں۔

Published: undefined

یوکرین کی مقامی میڈیا کے مطابق سابق وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اگر زیلنسکی انہیں اپنے ساتھ کسی بھی دوسرے پروجیکٹ پر کام کرنے کی پیش کش کریں گے تو وہ اسے بخوشی قبول کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined