وائٹ ہاوس میں قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے جمعرات کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ کو موصول ہونے والے ابتدائی فیڈبیک سے پتہ چلتا ہے کہ روسی دفاعی ٹھکانوں اور کارروائیوں کے خلاف کلسٹر بموں کا "موثر " استعمال ہو رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا "یوکرینیوں کی جانب سے ہمیں یہ ابتدائی فیڈ بیک ملی ہے کہ وہ ان (کلسٹر بموں) کا استعمال کافی موثر طورپر کررہے ہیں۔ " انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات یوکرین سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ جان کربی نے مزید کہا کہ امریکہ کے فراہم کردہ کلسٹر بموں کے روسی فورسز کی دفاعی تشکیل اور پوزیشن پر اثرات پڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
یوکرین نے گزشتہ دنوں جب خبر دار کیا تھا کہ اس کے پاس موجود ہتھیارختم ہوتے جارہے ہیں تو امریکہ اسے یہ ہتھیار فراہم کرنے پر رضامند ہوگیا تھا حالانکہ اس کے حلیف برطانیہ، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور اسپین نے ان کے استعمال کی مخالفت کی تھی۔ یوکرین نے بھی اس سلسلے میں یہ وعدہ کیا تھا کہ کلسٹر بموں کا استعمال صرف دشمن روسی فوجیوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے کیا جائے گا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو کلسٹر بموں کی فراہمی کے فیصلے کو "انتہائی تکلیف دہ" قرار دیا تھا۔
Published: undefined
یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کی امریکہ کی جانب سے تصدیق کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ اب روس بھی کلسٹر بموں کا استعمال کرے گا۔ حالانکہ فوجی ماہرین کا خیال ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف جنگ میں پہلے ہی اس طرح کے ہتھیار نصب کر رکھے ہیں۔
Published: undefined
کلسٹر بموں کو جب گرایا جاتا ہے تو اس میں موجود چھوٹے چھوٹے بم بہت بڑے علاقے پر پھیل جاتے ہیں اور ان میں سے بہت سے پھٹنے سے رہ جاتے ہیں جو برسوں بعد تک شہریوں کے لیے خطرے کا سبب بنتے رہتے ہیں، جب تک انہیں ناکارہ نہ بنادیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کہ تقریباً120 ملکوں نے کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
Published: undefined
ماہرین کا کہنا ہے کہ کلسٹر بموں کو گرانے کے بعد ان کے پھٹنے کی شرح 2.35 فیصد سے بھی کم رہتی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ روس بڑے پیمانے پر کلسٹر بموں کا استعمال کررہا ہے جس کی وجہ سے متعدد عام شہری ہلاک اورشدید زخمی ہوچکے ہیں۔ اس نے یہ بھی کہا تھا کہ یوکرین نے بھی 2022 میں روسی مقبوضہ شہر ایزیم پر راکٹ حملوں کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کیا تھا جس میں کم از کم آٹھ سویلین ہلاک اور 15دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined