سماج

'یوکرین اور روس کلسٹر بموں کا استعمال بند کریں'

ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ روسی اور یوکرینی دونوں افواج کلسٹر بموں کا استعمال کر رہے ہیں، جس سے یوکرینی شہری ہلاک ہورہے ہیں۔

'یوکرین اور روس کلسٹر بموں کا استعمال بند کریں'
'یوکرین اور روس کلسٹر بموں کا استعمال بند کریں' 

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے جمعرات کو جاری اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ روس اور یوکرین کلسٹر بموں کا استعمال کر رہے ہیں جس کا نشانہ یوکرینی شہری بن رہے ہیں۔ تنظیم نے دونوں ملکوں سے ان ہتھیاروں کا استعمال روک دینے کی اپیل کی۔ اس نے امریکہ سے بھی اپیل کی کہ یہ ہتھیار یوکرین کو فراہم نہ کرے۔

Published: undefined

کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی

دنیا کے 120سے زائد ملکوں نے کلسٹر بموں پر پابندی عائد کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ایک دوسرے کے دشمن ممالک عام طورپر ان مبینہ چھوٹے چھوٹے بموں کو بڑے علاقوں میں بکھیر دیتے ہیں جو بعد میں بھی مہینوں یا سالوں تک غیر محتاط شہریوں کو ہلاک یا اپاہج کرسکتے ہیں۔

Published: undefined

پینٹاگون کے ایک اعلیٰ افسر نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں کہا تھا کہ کلسٹر بم روسی افواج کو پیچھے دھکیلنے میں یوکرین کے لیے کارآمد ثابت ہوں گے۔ تاہم کانگریس کی پابندیوں اور اتحادیوں کے خدشات کے مدنظر بائیڈن انتظامیہ نے انہیں ابھی تک کییف کے لیے منظور نہیں کیا تھا۔ لیکن بتایا جاتا ہے کہ اب امریکی حکومت یوکرین کو ان ہتھیاروں کی فراہمی پر غور کررہی ہے۔

Published: undefined

کلسٹر بموں سے سینکڑوں یوکرینی شہری ہلاک

ہیومن رائٹس واچ نے سو سے زائد رہائشیوں، عینی شاہدین اور مقامی ایمرجنسی اہلکاروں کے انٹرویوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین نے گزشتہ سال روس کے فوجی حملے کے بعد مشرقی یوکرین کے شہر ایزیم اور اس کے اطراف میں روسی کنٹرول والے علاقوں میں کلسٹر بم برسائے تھے۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ان حملوں میں کم از کم آٹھ شہری ہلاک اور کم ا زکم 15 شہری زخمی ہوئے۔

Published: undefined

اس بین الاقوامی تنظیم نے اس سے قبل بتایا تھا کہ یوکرین میں روس کی طرف سے کلسٹر بموں کے استعمال سے سینکڑوں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی دونوں طرف سے کلسٹر بموں کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔

Published: undefined

ہیومن رائٹس واچ کی قائم مقام ڈائریکٹر میری وارہم نے ایک بیان میں کہا، "روس اور یوکرین کی طرف سے استعمال ہونے والے کلسٹر بم اب عام شہریوں کو ہلاک کررہے ہیں اور کئی برسوں تک ان سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔"

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، "دونوں فریقوں کو اس کا استعمال بند کردینا چاہئے اورمزید ہتھیاروں کے حصول کی اندھا دھند کوشش ترک کردینی چاہئے۔" دریں اثنا یوکرین کی حکومت نے امریکی کانگریس کے اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ جو بائیڈن انتظامیہ پر کلسٹر بم بھیجنے کی منظوری کے لیے دباو ڈالیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined