سماج

لزبن میں اسماعیلی مرکز پر چاقو سے حملہ: دو افراد ہلاک، افغان شہری گرفتار

پرتگالی دارالحکومت لزبن میں اسماعیلیوں کے ایک مر کز پر چاقو سے حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لزبن میں اسماعیلی مرکز پر چاقو سے حملہ: دو افراد ہلاک، افغان شہری گرفتار
لزبن میں اسماعیلی مرکز پر چاقو سے حملہ: دو افراد ہلاک، افغان شہری گرفتار 

پرتگالی دارالحکومت لزبن میں منگل کے روز ایک اسماعیلی مرکز پر چاقوسے کیے گئے ایک حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ سی این این پرتگال کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر ایک افغان شہری نے کیا، جسے گرفتار کر لیا گیا۔

Published: undefined

بتایا گیا ہے کہ حملہ آور ایک بڑے خنجر سے مسلح تھا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران گولی لگنے سے یہ حملہ آور زخمی ہو گیا اور پھر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ خود پرتگالی پولیس کی طرف سے حملہ آور کی قومیت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Published: undefined

دریں اثناء پر تگال کے وزیر اعظم انٹونیو کوسٹا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے کی اب تک کی تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ''صرف ایک فرد واحد کی طرف سے کیا گیا حملہ‘ تھا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مجرمانہ کارروائی پر مزید کوئی بھی تبصرہ قبل از وقت ہوگا۔

Published: undefined

اسماعیلی شیعہ مسلمانوں ہی کی ایک اقلیتی برادری ہے، شیعہ مسلمانوں پر پاکستان جیسے مسلم ممالک میں شدت پسندوں کی طرف سے حملے بھی ہوتے رہتے ہیں۔ ادھر لزبن سے خبر رساں ادارے اے اپی کی اطلاعات کے مطابق اس اسماعیلی مرکز پر حملہ کرنے کے شبے میں پولیس نے ایک مبینہ ملزم کو گولی مار کر زخمی کر دیا، جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

Published: undefined

وزیر اعظم کوسٹا نے صحافیوں کو بتایا، ''ایک مجرمانہ فعل ہے جس میں آج منگل کے روز دو انسانی جانیں ضائع ہو گئیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''ہر چیز اسی بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک الگ تھلگ واقعہ ہے۔‘‘

Published: undefined

پولیس نے پرتگالی وزیر اعظم کے بیانات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ بس یہی کہا گیا کہ مزید معلومات آج منگل ہی کے روز لیکن بعد میں مہیا کی جائیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined