جرمن صوبہ باویریا میں ایک ٹرین حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان بھائی مارے گئے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 13 اور 17 سالہ یہ دونوں بھائی بظاہر ریلوے ٹریک پھلانگ کر اپنی مطلوبہ ٹرین پکڑنے کی کوشش میں تھے کہ اس ٹریک پر آنے والی دوسری ٹرین کی زد میں آ گئے۔
Published: undefined
یہ واقعہ میونخ شہر کے شمال مشرق میں واقع برکبرگ اسٹیشن کے باہر پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ دونوں بھائی اس ٹرین کو پکڑنے کے کوشش میں تھے جو پلیٹ فارم پر پہلے سے ہی موجود تھی۔ اس کوشش میں انہوں نے کئی ٹریکس کو کراس کیا حالانکہ دونوں اطراف کے پھاٹک بند تھے اور اسی دوران ایک ریجنل ٹرین کی زد میں آ گئے جس سے وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
ڈی پی اے کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تو اس وقت اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر موجود لوگوں نے اس حادثے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا جس میں بچوں کا ایک گروپ بھی شامل تھا۔ ان بچوں کو اب ماہرین کی طرف سے مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ برُکبرگ کے میئر روڈولف راڈلمائیر نے اس واقعے کو اپنے شہر کے لیے ایک انتہائی سیاہ دن قرار دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined