ترک نژاد جرمن قانون ساز گؤئکے اکبلوت کا کہنا ہے کہ انہیں ترکی کے دورے کے دوران، بظاہر دہشت گردی کا پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں، گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سفارتی پاسپورٹ دکھانے کے باوجود انطالیہ کے ہوائی اڈے پر وارنٹ گرفتاری کے تحت انہیں کچھ دیر کے لیے حراست میں لیا گیا۔
Published: undefined
انتہائی بائیں بازو کی دی لنکے (دی لیفٹ) پارٹی سے تعلق رکھنے والی اس سیاست دان نے بتایا کہ جب وہ ہوائی اڈے پر پہنچیں تو انہیں صرف یہ پتہ چلا کہ ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ موجود ہے۔ واضح رہے کہ اکبلوت ترک حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔ وہ جرمنی میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی سرگرمیوں پر عائد پابندی کو ہٹانے کے لیے مہم چلاتی رہی ہیں۔ یورپی یونین اور ترکی دونوں میں ہی پی کے کے کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔
Published: undefined
جرمن دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسے گرفتاری کا معلوم تھا، جو تین اگست کو عمل میں آئی تھی۔ انقرہ میں جرمن سفارت خانہ اور انطالیہ میں قونصل خانہ دونوں ہی اس قانون ساز کے ساتھ قریبی رابطے میں بھی تھے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا، ’’ان کے لیے وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح پر، بھرپور طریقے سے اور مختلف چینلز کے ذریعے اس معاملے میں مداخلت کی تاکہ اکبلوت کی فوری طور پر رہائی ممکن ہو سکے۔‘‘
Published: undefined
اکبلوت نے کہا کہ ان کی گرفتاری کا تعلق سن 2019 میں سوشل میڈیا پر ان کی بعض پوسٹوں کے حوالے سے ہوئی تھی، تاہم پوچھ گچھ سے پہلے ہی اس کیس کو خارج کر دیا گیا۔
Published: undefined
اکبلوت نے جرمن حکام کی مداخلت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی میں طاقت کا توازن نہیں پایا جاتا ہے۔ ترکی کے دورے کے دوران انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو مختصر کر دیا، تاہم کہا کہ وہ اس طرح کی حراست کے بعد خاموش نہیں بیٹھیں گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا،’’پریشان نہ ہوں، مجھے گرفتاری کے وارنٹ سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید لکھا،’’اکتوبر میں میں جرمن ترک پارلیمانی گروپ کے وفد کے دورے کے ایک حصے کے طور پر دوبارہ (ترکی) کا سفر کروں گی اور ہمیشہ کی طرح، اپنے الفاظ کی شدت برقرار رکھوں گی۔‘‘ 40 سالہ قانون ساز سن 2017 سے ہی جرمن پارلیمان یا بنڈس ٹاگ کی رکن ہیں۔ وہ ترکی میں پیدا ہوئیں اور علوی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی کرد خاتون ہیں۔ اس مکتب فکر میں بعض متضاد اسلامی روایات کی بھی پیروی کی جاتی ہے۔
Published: undefined
اکبلوت کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جرمن فیڈریشن آف جرنلسٹس (ڈی جے وی) نے میڈیا سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ترکی کے کسی بھی کاروباری یا تفریحی سفر سے گریز کریں۔
Published: undefined
ڈی جے وی کے قومی چیئرمین فرانک ایوبرآل نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ اگر اکبلوت کا پارلیمانی استثنیٰ ان کی حفاظت میں ناکام رہا، تو صحافیوں کے لیے خطرہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا،’’جس کسی نے بھی، بطور صحافی، ترکی، اس کے صدر یا حکمران جماعت اے کے پی کے بارے میں اپنے مضامین اور سوشل نیٹ ورکس پر تنقیدی تبصرے کیے ہیں، اسے ترکی سے دور رہنا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
ڈی جے وی کے قومی چیئرمین فرانک ایوبرآل نے ترک نژاد جرمن قانون ساز کو حراست میں لیے جانے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ،’’ کیس ایک بار پھر اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ایردوآن کی آمریت اپنے ناقدین کو ریاست کا عسکری دشمن سمجھتی ہے اور جب بھی اسے موقع ملتا ہے تو وہ انہیں پریشان کرنے کی کوشش کرتی ہے۔‘‘
Published: undefined
انسانی حقوق کی تنظیمیں ترکی کو ان ممالک میں شمار کرتی ہیں، جہاں صحافیوں کو سب سے زیادہ جیلوں میں بھیجا جاتا ہے۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے مطابق ترکی میں یکم دسمبر سن 2022 سے اب تک 40 صحافیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز