سماج

امریکی الیکشن: کامیاب ٹرانس جینڈر امیدوار

امریکا میں صدارتی انتخابات میں بظاہر کامیاب ہونے والے ٹرانس جینڈر امیدواروں کی تعداد دس سے زیادہ نہیں ہے۔ سن 2020 میں ایک ریاست کی سینیٹ اور سیاہ فام ہم جنس پسند امیدوار کانگریس کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

امریکی الیکشن: کامیاب ٹرانس جینڈر امیدوار
امریکی الیکشن: کامیاب ٹرانس جینڈر امیدوار 

سن 2020 کے انتخابات میں مجموعی طور پر پانچ ٹرانس جینڈرامیدواروں کو کانگریس کی رکنیت ملی ہے اور ایک ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ ان منتخب ہونے والوں میں ایک کا تعلق جورجیا سے ہے، جنہون نے انتہائی دائیں بازو کی حامی ایک مبینہ تنظیم کیو اینن (QAnon) کی حمایت ٹی وی چینل فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کی تھی۔

Published: undefined

ٹرانس جینڈر امیدوار

Published: undefined

امریکی ریاست ورمونٹ کی ٹیلر اسمال کا تعلق مقامی ٹرانس جینڈر کمیونٹی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ وہ ویل نیس ڈاریکٹر ہیں۔ وہ اس ریاست کی پہلی ایسی سیاستدان ہیں جنہیں عوام نے منتخب کر کے کانگریس کے ایوانِ نمائندگان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے کوئی تاریخی گھڑی نہیں بلکہ ان کی کمیونٹی کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ اسی طرح ریاست کینساس کی اسٹیفنی بائیرز بھی ریاستی اسمبلی کی پہلی ٹرانس جینڈر رکن منتخب ہوئی ہیں۔ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمیونٹی اور دوسرے ساتھیوں نے کینساس میں تاریخ رقم کر دی ہے کیونکہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں معاملات پر فوکس رکھا تھا۔

Published: undefined

ہم جنس پسند امیدوار

Published: undefined

ایسے امیدواروں میں نیو یارک سٹی کے سابق کونسلر رچی ٹوریز ہیں۔ وہ نیو یارک سٹی کونسل کے منتخب ہونے والے کم عمر ترین امیدوار تھے۔ ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹٰی سے ہے۔ انہیں کامیابی شہر کے پندرہویں ضلع (15th District) سے ملی ہے۔ ایک اور ڈیمو کریٹ ہم جنس پسند امیدوار مونڈیئر جونز کو نیو یارک سٹی کے سترہویں ڈسٹرکٹ سے کامیابی ملی ہے۔

Published: undefined

نارتھ کیرولینا سے منتخب ہونے والے میڈیسن کاتھرن کو امریکی کانگریس کا سب سے کم عمر رکن بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وہ صرف پچیس برس کے ہیں۔ ان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے۔ ان پر بھی مبینہ طور نسلی تعصب اور جنسی استحصال کے الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

خواتین ہم جنس پسند امیدوار

Published: undefined

سارا میک برائڈ کو عوام نے اپنی ووٹوں سے امریکی ریاست ڈیلاویر کے صوبائی سینیٹ کی رکن منتخب کیا ہے۔ وہ ریاستی سینیٹ کی پہلی ٹرانس جینڈر رکن ہیں۔ وہ اپنے منصب کا حلف جنوری سن 2021 میں اٹھائیں گی۔ وہ جولائی سن 2016 میں منعقدہ ڈیموکریٹک نیشنل کنوینشن کی ایک مقررہ بھی تھیں۔ وہ جنسی مساوات کی حامی ہیں اور اس موضوع پر ایک کتاب بھی تحریر کر چکی ہیں۔

Published: undefined

جورجیا سے منتب ہونے والی میریجوری ٹیلر گرین کی تعریف صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کر چکے ہیں۔ ٹرمپ نے میریجوری کو ریپبلکن پارٹی کا ایک اسٹار قرار دیا ہے۔ وہ بھی ایوانِ نمائندگان کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ انہیں متعصبانہ بیانات دینے پر نیشنل سکروٹنی کا بھی سامنا رہا تھا۔ رواں برس کے الیکشن میں ریپبلکن پارٹی نے محتاط اندازوں کے مطابق ایک درجن یا اس سے زائد ٹرانس جینڈر اور ہم جنس پسند امیدوار مقابلے کے لیے میدان میں اترے تھے۔

رپورٹ سورسز: گارڈین، گلوبل نیوز، ہارپر بازار

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined