جرمن دارالحکومت برلن کی ٹرانسپورٹ کمپنی 'بی وی جی‘ مسافروں سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران جسم پر ڈیوڈورنٹ یا جسم کی بو دور کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے گریز کریں تاکہ آس پاس کے تمام مسافر اس بو سے بچنے کے لیے اپنے چہرے پر درست طریقے سے ماسک پہننے پر مجبور ہوجائیں۔
Published: undefined
بی وی جی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا، ''بہت سارے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی ناک کے نیچے ماسک پہن سکتے ہیں، اس لیے ہم تھوڑی سختی برت رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
جرمنی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں کئی دیگر حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال اور خریداری کے دوران دکانوں پر منہ اور ناک ڈھانپنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جو افراد ان قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں سخت جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن بعض افراد اکثر غلط طریقے سے ماسک پہنے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ صرف منہ ڈھانپتے ہیں اور ناک نہیں۔
Published: undefined
بی وی جی امید کرتی ہے کہ گرمی کے دوران، مسافروں سے بھری زیر زمین ٹرین میں لوگ ایک دوسرے کی جسمانی بدبو کی وجہ سے درست طور پر ماسک پہننے پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے طنز اور مزاحیہ انداز میں ڈیوڈورنٹ یا خوشبو کے استعمال ترک کرنے کا مشورہ دیا: ''تو، کیا اب بھی آپ اپنی ناک (ماسک سے) باہر نکالنا چاہتے ہیں؟‘‘
Published: undefined
برلن ٹرانسپورٹ کمپنی کی اس پوسٹ نے اب تک ٹوئٹر اور فیس بُک پر دس ہزار سے زائد لائکس حاصل کیے ہیں۔ برلن کا ٹرانسپورٹ آپریٹر اپنی طنزیہ اشتہاری مہموں کے لیے کافی جانا جاتا ہے۔ برلن فیشن ویک کے دوران بی وی جی نے اپنے ایک اشتہار میں لکھا تھا، ''ہمیں خوشی ہوتی ہے، جب مسافر کم از کم کپڑے پہن کر سفر کرتے ہیں۔‘‘ اس سے پہلے بھی اپنے ایک اور طنزیہ اشتہار میں بی وی جی نے بس ڈرائیور کی اسامی کے لیے صدر ٹرمپ کو ملازمت کی پیش کش کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined