یوکرائن میں جاری روسی عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں مغربی ممالک کی طرف سے صدر پوتن سمیت ماسکو پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ ایسے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ملکی جوہری ہتھیاروں کا کھل کر نام لیے بغیر انہیں خصوصی الرٹ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ماسکو حکومت کے ایک بیان کے مطابق پوتن نے نیٹو ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے جارحانہ بیانات کے تناظر میں ملکی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کو کہا کہ وہ روسی فوج کی 'ڈیٹیرنٹ فورسز‘ کو خصوصی الرٹ کی سطح پر رکھیں۔
Published: undefined
یہ ایسا پہلا موقع نہیں ہے، جب کسی جوہری صلاحیت کے حامل ملک نے بالواسطہ یا بلاواسطہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اکتوبر سن 1962 میں سرد جنگ کے دوران سوویت رہنما نکیتا خروشچف اور امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے درمیان تیرہ روزہ کشیدگی نے ایٹمی جنگ کے خدشات کو جنم دیا تھا۔
Published: undefined
چودہ اکتوبر کے روز امریکا سے صرف 145 کلومیٹر (90 میل) کے فاصلے پر امریکی جاسوسی طیارے نے سابقہ سوویت یونین کے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے لانچ پیڈ کی تصاویر بنائی تھیں۔ امریکا نے اپنی سرزمین کے قریب سوویت جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا۔ صدر کینیڈی نے خروشچف کو خبردار کیا کہ اگر یہ میزائل یہاں سے نا ہٹائے گئے تو امریکا سوویت یونین پر حملہ کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ چالیس ہزار فوجیوں کے ساتھ کیوبا کی سمندری حدود بلاک کر دی جائیں گی۔
Published: undefined
بعدازاں سوویت رہنما خروشچف نے اس شرط پر میزائل پیچھے ہٹانے کا اعلان کیا کہ اس کے بدلے میں امریکا کیوبا پر چڑھائی نہیں کرے گا اور ترکی سے اپنے جیوپیٹر میزائل واپس لے لے گا۔
Published: undefined
بھارت اور پاکستان سن 1998 میں جوہری ہتھیاروں کے کامیاب تجربے کر چکے تھے۔ مئی سن 2002 میں ان دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشمیر تنازعہ پر ایک مرتبہ پھر کشیدگی نے شدت اختیار کرلی تھی۔
Published: undefined
بھارت نے 13 دسمبر 2001 کو ہونے والے نئی دہلی میں پارلیمنٹ پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔ اس حملے میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد اپریل 2002 ء میں پاکستانی فوجی آمر جنرل پرویز مشرف نے خبردار کیا تھا کہ بھارت کی جانب سے حملوں کے جواب میں وہ جوہری ہتھیاروں کا تباہ کن استعمال کر سکتے ہیں۔ اُس وقت کے بھارتی وزیر دفاع جیورج فرنانڈس نے جواب میں کہا، ''بھارت جوہری حملہ برداشت کر سکتا ہے لیکن پاکستان نہیں۔‘‘
Published: undefined
آئندہ دو سالوں کے دوران نئی دہلی اور اسلام آباد کی طرف سے ایک دوسرے کے مقابلے میں میزائلوں کے تجربے کیے جاتے رہے لیکن پھر واشنگٹن کے دباؤ کی وجہ سے تناؤ میں کمی ہوتی گئی۔ نومبر سن 2003ء میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد جنوری 2004ء میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی۔
Published: undefined
امریکا ایسا واحد ملک ہے، جو اب تک جوہری ہتھیاروں کا استعمال کر چکا ہے۔ سن 1945 میں دو جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکی حملوں میں دو لاکھ چودہ ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے باعث جاپان نے ہتھیار ڈال دیے اور دوسری عالمی جنگ ختم ہوگئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @RahulGandhi