سماج

کیمرون میں باغیوں نے 30 خواتین کو اغوا کر لیا

حکومت کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں نے ملک کے شورش زدہ انگلوفون علاقے میں خواتین کو اس وقت اغوا کرلیا جب وہ تشدد اور غیر قانونی ٹیکسوں کے خلاف مظاہرہ کر رہی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ویکیپیڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ویکیپیڈیا

 

حکومت نے بتایا کہ شمال مغربی کیمرون میں علیحدگی پسندوں نے 30 خواتین کو اغوا کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواتین علیحدگی پسندوں کے ذریعہ ان پر عائد کیے گئے ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہی تھیں۔

Published: undefined

اب تک کیا معلوم ہے؟

علاقے کے ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے بتایا کہ خواتین کو بابانکی سے اغوا کرنے کے بعد نائجیریا کی سرحد کے قریب واقع ایک گاوں میں لے جایا گیا ہے۔ سائمن ایمل موہ نے بتایا، "ہمیں اس بات کی مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ دس خواتین، جو بنیادی طور پر کسان اور تاجر ہیں، کو بندوقوں اور چاقووں سے اذیتیں دی گئی ہیں۔"

Published: undefined

موہ نے بتایا کہ یہ علیحدگی پسند بچوں، خواتین اور عورتوں سے ہر ماہ پیسے وصول کرتے ہیں۔ وہ شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل جوڑوں سے بھی ٹیکس وصول کرتے ہیں۔ اور لوگوں کو اپنے اعزہ و اقارب کی تدفین کے لیے 1000 ڈالر ادا کرنے کے لیے مجبور کرتے ہیں۔

Published: undefined

علیحدگی پسند رہنما کاپو ڈینیئل نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا کہ خواتین کو مئی کے وسط میں اغوا کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان خواتین کو کیمرون حکومت کے ساتھ ساز باز کرنے کی پاداش میں سزا دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

کیمرون کا شورش زدہ انگلوفون علاقہ

کیمرون انگریزی بولنے والے علیحدگی پسندوں کی طرف سے سن 2017 میں شروع کی گئی بغاوت کے بعد سے ہی ان سے نبرد آزما ہے۔ یہ باغی فرانسیسی بولنے والی اکثریتی علاقے سے خود کو الگ کرکے انگریزی بولنے والی ایک آزاد ریاست قائم کرنے کے مقصد سے جنگ کررہے ہیں۔

Published: undefined

بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل کرائسس گروپ (آئی سی جی) کے مطابق اس تصادم میں اب تک 6000 سے زائد افراد ہلاک اور دس لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبیلو) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں علیحدگی پسندوں کے خلاف حکومت کی کارروائیوں نیز باغیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی نکتہ چینی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined