ساس ایک سنجیدہ اکیڈمک تحقیق کا موضوع ہے۔ اگر کہا جائے کہ بہترین ساس ایک مسئلہ ہے تو بےجا نہ ہو گا۔ اس مسئلے کا تعلق ملکیت سے اس طرح سے ہے کہ جب ماں اپنے بیٹے کو صرف اپنی ذات تک محدود تصور کرے اور بیوی شوہر نامدار کو اس حد تک اپنا بنانا چاہے کہ وہ والدین، رشتہ داروں، دوست احباب سے دور ہو جائے تو ایسی صورت میں کچھ اس طرح کا نقشہ سامنے آتا ہے کہ بیٹا درمیان میں ہے، والدہ اپنی طرف آنے کا آرڈر جاری کرتی ہے اور بیوی میکے روٹھ کر جانے کا عندیہ دیتی ہے۔
Published: undefined
ایسے باہمی نزاعات، کھینچا تانی سے بیٹا جس کرب ناک اذیت سے گزرتا ہے اس کا شاید کوئی حساب نہیں۔ ایک طرف ایسی ہستی ہے، جس کے قدموں تلے جنت ہے اور دوسری جانب شریک حیات۔ دونوں کی حیثیتیں اپنی جگہ اہم و مستحکم ہیں۔ یہی وہ پوائنٹ ہے، جہاں لڑکے والدہ اور بیوی کے حقوق کے درمیان توازن نہیں رکھ پاتے۔
Published: undefined
ساس بہو کا مسئلہ کوئی نئی چیز نہیں بلکہ یہ صدیوں سے چلا آ رہا ہے اور آج تک قائم ہے۔ کیا وجہ ہے کہ بہو جب خود ساس بنتی ہے تو اس کے رویے اور شفقت میں کمی آ جاتی ہے۔
Published: undefined
دراصل اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایک ساس نے اپنی زندگی کے آغاز میں سسرال میں اچھے دن نہیں دیکھے ہوتے لہٰذا وہ دل میں مصمم ارادہ کر لیتی ہے کہ آنے والی بہو کو کچھ تو پتہ ہونا چاہیے کہ سسرال میں کیسے رہا جاتا ہے۔ پکی پکائی کھیر کی عادی تو نہ بنے ذرا جوکھم تو اٹھائے۔ افسوس یہ بات ساس کو بھی سوچنی چاہیے کہ چند سال قبل جس بات کو وہ شدید ناپسند کرتی تھی۔ آج کی اپ ٹو ڈیٹ بہو کے لیے کیوں کر پسندیدہ ہو سکتی ہے؟ لہذا دیکھا گیا ہے کہ اکثر ساسیں انتقاماً اپنی بہو کو نشانہ بنا کر تسکین محسوس کرتی ہیں۔ حالانکہ عقلی رویہ رکھنے والی خواتین اپنی بہو سے شفقت سے پیش آتی ہیں کیونکہ وہ اس تکلیف کا احساس کرتے ہوئے اپنی بہو کو اذیت نہیں دینا چاہتی۔
Published: undefined
پاکستانی معاشرے میں اکثر گھرانواں میں ساس اپنی بہو سے یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ ان سے بھی اسی شدت سے محبت کرے جیسا کہ اپنے والدین سے کرتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ساس کو بے جا توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہیے تاکہ بعد میں مایوسی اور شکوے شکایات نہ ہوں۔
Published: undefined
انہی گھریلو سازشوں سے گھر کا سکون غارت ہو جاتا ہے۔ ان نزاعات کا تصفیہ کرنا شوہر کی ذمہ داری ہے۔ ایسی صورتحال میں بڑے سمجھدار اور زیرک مرد بھی بے بس ہو جاتے ہیں کہ ''کروں تو کیا کروں''۔ شوہر کو چاہیے کہ ایک کان سے والدہ کی اور دوسرے سے بیوی کی سنے اور ان دونوں کانوں کے درمیان جو دماغ اسے قدرت نے عطا کیا ہے، اس سے سوچ کر فیصلہ کرے کہ گھر ٹوٹنے سے بچانے کے لیے اعتدال کی کون سی راہ اختیار کی جائے۔
Published: undefined
ستم ظریفی کہ لڑکیوں کی اس بات کی ڈیمانڈ بڑی سرعت سے پھیل رہی ہے کہ ایسا رشتہ تلاش کیا جائے، جہاں ساس نہ ہو۔ حیف! کچھ گھرانوں میں لڑکیوں کی مائیں اس فرسودہ سوچ کا شکار ہوتی ہیں کہ اگر ان کی بیٹی ساس کو اپنی ماں کے برابر گردانے گی تو اس طرح وہ اپنی بیٹی کو کھو دے گی۔ اس لیے لڑکیوں کے تحت الشعور میں ظالم ساس کا ایک تاثر پیوست کرایا جاتا ہے کہ سسرالی رشتوں میں بہو کی سب سے بڑی دشمن اس کی ساس ہوتی ہے۔ مشاہدے میں ہے کہ اس قسم کی باتوں سے کبھی گھر نہیں بستے۔ دوسری جانب بہو کو بھی چاہیے کہ ساس کے ساتھ خوش تر تعلقات بنائے رکھے۔ بہو کو سسرال میں بہترین رویہ و برتاؤ سے اپنی تربیت کی دھاک بٹھانی ہو گی۔
Published: undefined
ہمارا یہ معاشرتی المیہ ہے کہ عدم برداشت کا مرض تو جیسے من حیث القوم ہمیں لاحق ہو چکا ہے۔ ایک دوسرے کی باتوں کو ہم برداشت نہیں کرتے۔ گھر میں سب سے پہلے ساس کو اعلی ظرف کا مظاہرہ کرنا ہو گا کیونکہ وہ "لیڈی آف ہاؤس" ہوتی ہے۔ بہو کو بیٹی سمجھے اور ہر چیز پیار سے سمجھائے۔ کسی دوسرے سے بہو کی برائی نہ کرے۔ ہر وقت بہو کی ٹوہ میں نہ رہے۔ اگر معاشرے میں حقوق کی پاسداری ہو گی تو یقیناً لڑائی جھگڑوں میں خاطر خواہ کمی دیکھنے کو آئے گی۔
Published: undefined
نوٹ: ڈی ڈبلیو اردو کے کسی بھی بلاگ، تبصرے یا کالم میں ظاہر کی گئی رائے مصنف یا مصنفہ کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے متفق ہونا ڈی ڈبلیو کے لیے قطعاﹰ ضروری نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز