سماج

چینی امریکی کشیدگی، مکالمت کے سبب امید کی کرن

واشنگٹن اور بیجنگ دونوں کا کہنا ہے کہ بات چیت سود مند رہی اور فریقین نے رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ یہ ملاقات امریکی نائب وزیر خارجہ ڈینیل کرائٹن برِنک اور ان کے ہم منصب ما ژاؤشو کے مابین ہوئی۔

چینی امریکی کشیدگی، مکالمت کے سبب امید کی کرن
چینی امریکی کشیدگی، مکالمت کے سبب امید کی کرن 

چینی وزارت خارجہ نے منگل چھ جون کے روز بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ڈینیل کرائٹن برِنک نے چینی نائب وزیر خارجہ ما ژاؤشو اور اعلیٰ سفارت کار یانگ تاؤ کے ساتھ پیر کے روز بیجنگ میں بات چیت کی۔ یہ بات چیت امید افزا رہی اور فریقین نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Published: undefined

بیجنگ میں ملکی وزارت خارجہ نے بتایا، ''فریقین کے درمیان چینی امریکی تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے دو ٹوک، صاف صاف، تعمیری اور مؤثر انداز میں مکالمت ہوئی۔‘‘ کسی سینیئر امریکی سفارت کار کا چین کا یہ دورہ غیر معمولی تھا اور یہ بات چیت ایسے وقت پر ہوئی جب امریکہ اپنی حریف طاقتوں کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

Published: undefined

چین حکام کے مطابق فریقین نے ''گزشتہ سال نومبر میں بالی میٹنگ میں دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کے مابین ہونے والے اتفاق رائے کے مطابق باہمی اختلافات کو مناسب طریقے سے دور کرنے‘‘ پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا، ''فریقین باہمی رابطے جاری رکھنے پر بھی متفق ہیں۔‘‘

Published: undefined

امریکہ نے کیا کہا؟

امریکہ نے بھی کرائٹن برِنک کی اعلیٰ چینی سفارت کاروں کے ساتھ بات چیت کو 'دو ٹوک اور نتیجہ خیز‘ قرار دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات ''رابطے کے کھلے خطوط کو برقرار رکھنے اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارت کاری کو آگے بڑھانے کے لیے جار ی کوششوں کا حصہ تھی۔‘‘

Published: undefined

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے آبنائے تائیوان کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا، ''فریقین نے دو طرفہ تعلقات، آبنائے تائیوان کے آر پار کے مسائل، مواصلات کے ذرائع اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔‘‘ ایک بیان میں تاہم کہا گیا کہ امریکی حکام نے یہ بھی واضح کر دیا کہ امریکہ اپنے مفادات اور قدروں کا پر زور دفاع کرے گا۔‘‘

Published: undefined

بیجنگ نے بھی کہا کہ اس کے سفارت کاروں نے تائیوان جیسے اہم اصولی مسائل پر چین کے پختہ موقف کو واضح کیا۔ چین تائیوان کے اس کا اپنا علاقہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر طاقت کے ذریعے ایک دن اسے واپس لینے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کرتا رہا ہے۔

Published: undefined

چینی امریکی تناؤ

یہ میٹنگ بحیرہ جنوبی چین نیز تائیوان اور دیگر معاملات پر دونوں طاقتوں کے درمیان جاری تناؤ کے پس منظر میں ہوئی۔ پیر کے روز امریکہ نے خبردار کیا کہ سمندر اور فضا میں امریکی افواج کے ساتھ چینی فوجی 'جارحیت‘ تقریباً تصادم کا سبب بن گئی تھی، جس کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ بھی لاحق ہو سکتا تھا۔

Published: undefined

واشنگٹن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے اس امید پر مئی میں چین کا ایک خفیہ دورہ کیا تھا کہ بیجنگ کے ساتھ رابطوں کے سلسلے کو آگے بڑھا جا سکے۔ تاہم چین کے ساتھ امریکہ کی ان کوششوں پر سوالا ت بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران اس طرح کی کوششوں کے باوجود بیجنگ کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Published: undefined

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے گزشتہ ہفتے سنگاپور میں ایک سکیورٹی سمٹ کے دوران کہا تھا کہ بات چیت کرنے میں بیجنگ کی ہچکچاہٹ سے خطے میں امن برقرار رکھنے کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ چینی وزیر دفاع لی شانگ فُو نے، جن پر امریکہ نے روس سے ہتھیار خریدنے کی وجہ سے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، سنگاپور سکیورٹی سمٹ میں امریکی ہم منصب آسٹن کی جانب سے ملاقات کی دعوت ٹھکرا دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined