دونوں کوریاوں کے درمیان گزشتہ ہفتے کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا تھا جب شمالی کوریا نے توپ کے متعدد گولے داغے اور سرحدی علاقوں کے قریب اپنے جنگی طیاروں کی پروازیں کیں۔
Published: undefined
سیول نے پیونگ یانگ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور تقریباً پانچ برس کے لیے یک طرفہ طور پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
Published: undefined
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف(جے سی ایس) نے بدھ کے روز کہا کہ شمالی کوریا کی فوج نے منگل کی رات کو تقریبا ً دس بجے کے قریب اپنے توپ خانے سے لگ بھگ 250 راونڈ فائر کیے۔
Published: undefined
انہوں نے اسے سن 2018 کے فوجی معاہدے کی "صریح خلاف ورزی" قرار دیا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں کوریاوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے زمینی اور سمندری حدود میں بفر زون بنائے گئے تھے۔ جنوبی کوریا کی عسکری قیادت نے ایک بیان میں کہا،"ہم شمالی کوریا پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی کارروائیاں فوری طور پر روک دے۔"
Published: undefined
بیان میں مزید کہاگیا ہے،"شمالی کوریا کی مسلسل اشتعال انگیزی ایسی کارروائیاں ہیں جو جزیرہ نمار کوریا اور بین الاقوامی برادری کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔"
Published: undefined
شمالی کوریا نے بعد میں کہا کہ تو پ خانے سے فائرنگ دراصل جنوبی کوریا کو "سخت وارننگ" دینے کے مقصد سے کی گئی تھی کیونکہ سیول نے منگل کے روز صبح 9 بجکر 55 منٹ سے شام 5 بجکر 22 منٹ کے درمیان اپنے توپ خانے سے درجنوں گولے فائر کیے تھے۔
Published: undefined
کوریئن پیپلز آرمی (کے پی اے) کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ "جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کے خلاف جنگی مشقیں جنونی انداز میں جاری ہیں۔"
Published: undefined
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے ذریعہ کے پی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، "ایک بار پھر سخت وارننگ دینے کے لیے ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ایک طاقت ور فوجی اقدام کے طور پر کے پی اے کی یونٹوں نے مشرقی اور مغربی سمندروں کی جانب 18 اکتوبر کی رات کو دھمکی آمیز اور انتباہی گولہ باری کی۔"
Published: undefined
جنوبی کوریا کی فوج نے پیر کے روز اپنی سالانہ فوجی مشقوں 'ہوگک' کا آغاز کیا، جس کامقصد شمالی کوریا کی جانب سے جوہری اور میزائل خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کارکردگی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔
Published: undefined
یہ فوجی مشقیں حالیہ ہفتوں میں جنوبی کوریا کی طرف سے کی جانے والی مشقوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے، جن میں امریکہ اور جاپان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں بھی شامل ہیں۔ تازہ ترین فوجی مشقیں ہفتے کے روز تک جاری رہیں گی۔ یہ ایسے وقت ہورہی ہیں جب شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے تجربات میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔
Published: undefined
جنوبی کوریا کے قانون سازوں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سن 2017 کے بعد اپنا پہلا جوہری تجربہ کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور وہ 8 نومبر کو امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل اس کا باضابطہ تجربہ کرسکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز