واشنگٹن میں واقع بین الاقوامی تھنک ٹینک پیو(PEW) ریسرچ سینٹر کی جانب سے بدھ کے روز شائع کردہ ایک نئے سروے کے مطابق رخصت پذیر جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو جرمنی کے باہر بھی دنیا کے دیگر ملکوں میں نیک نامی حاصل ہے اور وہ جو بائیڈن، ولادیمیر پوٹن، شی جن پنگ یا ایمانوئل میکروں جیسے دیگر عالمی رہنماوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ قابل اعتماد سمجھی جاتی ہیں۔
Published: undefined
امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر رائے شماری، آبادی کے حوالے سے تحقیق اور مواد کے تجزیے وغیرہ کام کرتا ہے۔ اس نے اپنے تازہ ترین سروے میں 16 ترقی یافتہ معیشتوں میں عالمی رہنماوں کے حوالے سے رائے شماری کرائی تھی۔
Published: undefined
اس رائے شماری میں عوام نے جرمن چانسلر پر امریکا، روس، چین اور فرانس کے رہنماوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اعتماد کا اظہار کیا۔
Published: undefined
سروے میں حصہ لینے والے 77 فیصد افراد نے بین الاقوامی امور کے حوالے سے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے فیصلوں کی تائید کی۔ تاہم یونانیوں کی رائے اس کے برخلاف تھی۔ یونان میں سروے میں حصہ لینے والوں میں سے صرف 30 فیصد نے اعتماد کا اظہارکیا اور کہا کہ میرکل کے فیصلے درست تھے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ یورو زون کے قرض کے بحران کی وجہ سے یونان اور جرمن حکومتوں کے درمیان تصادم کی صورت حال رہی ہے۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصے قبل پیش آنے والے اس بحران نے یونان کی معیشت کو مفلوج کر دیا تھا۔
Published: undefined
جرمن رہنما انگیلا میرکل کے چانسلر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے ہی جرمنوں کے درمیان سب سے زیادہ اعتماد کی شرح حاصل رہی ہے۔ ان کی چانسلر شپ کی پوری مدت کے دوران دو تہائی سے زیادہ عوام نے ان پر بھروسے کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
سن 2021 میں یہ شرح سب سے زیادہ ہے۔ جن لوگوں نے رائے شماری میں حصہ لیا ان میں سے 77 فیصد نے انگیلا میرکل پر اعتماد کا اظہار کیا، جو اس ہفتے ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد اپنا سیاسی کیریئر ختم کرنے جارہی ہیں۔
Published: undefined
پیو نے اپنے سروے میں فرانس، برطانیہ اور اٹلی سمیت یورپ کے آٹھ دیگر ملکوں کے لوگوں کی بھی رائے معلوم کی۔ سروے میں حصہ لینے والے 10 میں سے سات افراد نے میرکل پر اعتماد کا اظہار کیا اور بین الاقوامی امور کے حوالے سے ان کی فیصلوں کو درست قرار دیا۔ رائے شماری میں حصہ لینے والے نیدرلینڈ اورسویڈن کے 10 میں سے نو افراد نے انگیلا میرکل کو سب سے بھروسے مند عالمی رہنما قرا ردیا۔
Published: undefined
سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 79 فیصد نے جرمنی کو پسندیدہ ملک قرار دیا۔ شرکاء کا یہ بھی خیال تھا کہ جرمن حکومت نے کووڈ انیس کے بحران کا بہت بہتر طریقے سے مقابلہ کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کورونا کے بحران سے نمٹنے کے لیے جرمنی نے عالمی ادارہ صحت، چین، یورپی یونین اور امریکا کے مقابلے کہیں زیادہ بہتر طریقہ کار اختیار کیا۔
Published: undefined
یونان میں تاہم 10میں سے آٹھ لوگوں کی رائے تھی کہ جرمنی کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے۔ اطالوی اور ہسپانوی کی اکثریت بھی اسی رائے کی تائید کرتی ہوئی نظر آئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز