ایران میں گزشتہ رات اچانک شدید مظاہرے شروع ہو گئے، جب تیل کی دولت سے مالا مال جنوبی مغربی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی۔ مقامیی لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ مقامات پر پانی غائب ہی ہو گیا۔
Published: undefined
ایرانی اور سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مظاہرین سڑکوں پر ٹائر جلائے اور شاہراہیں بلاک کر دیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان ویڈیوز کی حقیقی ہونے کے بارے میں تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
Published: undefined
اطلاعات ہیں کہ جب احتجاج کا سلسلہ شدید صورت اختیار کر گیا تو سکیورٹی فورسز نے کچھ مقامات پر مظاہرین کو منشتر کرنے کی کوشش بھی کی۔ اس دوران کچھ لوگوں نے فائرنگ کی آوازیں بھی سنیں۔
Published: undefined
ایک علاقائی نیوز ویب سائٹ (عصر جنوب) پر نشر کی جانے والی ایک رپورٹ میں ایک مقامی شخص یہ کہتا دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ خبریں سرکاری ٹیلی وژن کو نشر کرنا چاہییں۔ ساتھ ہی انہوں نے مردہ بھینسوں کی تصاویر دکھائیں اور کہا کہ یہ جانور پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
رواں برس مئی میں توانائی کے وزیر نے خبردار کیا تھا کہ اس موسم گرما میں پانی کی قلت ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو گزشتہ پچاس برس بعد پہلی مرتبہ شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
گزشتہ ہفتے بھی ایران میں پانی کی قلت کی وجہ سے ملک کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی تھی۔ شدید گرم موسم میں پانی اور بجلی سے محروم افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا تھا اور ساتھ ہی آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
Published: undefined
خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا یے کہ اس دوران گرمی سے بے حال کچھ لوگوں نے آمریت مردہ باد اور خامنہ ای مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ حالیہ ہفتوں میں ہی ایران کے اہم انرجی سیکٹر سے وابستہ ہزاروں افراد نے تنخواہوں میں اضافے اور ورکنگ حالات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
Published: undefined
امریکی پابندیوں اور اس پر کورونا وبا کے نتیجے میں ایران کی معیشت بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔ ایران مشرق وسطیٰ میں کووڈ انیس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ایران میں افراط زر کی شرح میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح بھی بلند ترین ہے۔
Published: undefined
ان حالات میں کئی مزدور یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ ان کی اجرتیں ادا نہیں کی جا رہی ہیں۔ دریں اثنا گزشتہ کچھ ماہ سے ملازم پیشہ اور پینشن لینے والے ریٹارئرڈ شہری ملک کی ابتر اقتصادی صورتحال پر سراپا احتجاج ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز