سماج

دمشق: یوم عاشور سے قبل بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک

دمشق میں یوم عاشور سے قبل دو بم دھماکے ہوئے، جن میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک دھماکہ پیغمبر اسلام کی نواسی سیّدہ زینب کے مزار کے قریب ہوا۔

دمشق: یوم عاشور سے قبل بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک
دمشق: یوم عاشور سے قبل بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک 

شام کی سرکاری میڈیا نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ دمشق کے زینبیہ ٹاون میں سیّدہ زینب کے مزار کے قریب جمعرات کے روز بم دھماکہ ہوا۔ بم کو ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی وجہ سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔ دمشق کے اس محلّے کا نام پیغمبر اسلام کی نواسی سیّدہ زینب کے نام پر رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

شامی وزیر صحت حسن الغباش نے ایک بیان میں کہا کہ سیّدہ زینب کے مزار کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے کم ازکم 26 افراد کا ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ 20 دیگر کو بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رخصت کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایک سرکاری ملازم ابراہیم نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے زوردار دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا۔ بعد میں وہاں ایمبولینس پہنچی اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ مزار سے کوئی 600 میٹر کی دوری پر ہوا۔ ادھر ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کا کہنا ہے کہ دوسرا دھماکہ خیابان کوع سودان میں پانی اور شربت کی ایک سبیل کے قریب ہوا۔

Published: undefined

خون میں لت پت افراد

شامی وزارت داخلہ نے ان حملوں کو "دہشت گردی کا واقعہ" قرار دیا ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن نے ابتداء میں کہا تھا کہ دھماکہ ٹیکسی میں رکھے بم کی وجہ سے ہوا تاہم بعد میں کہا کہ بم کو ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

Published: undefined

برطانیہ میں قائم شام کے حالات پرنگا ہ رکھنے والی حزب اختلاف کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے خبر دی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے اور اس کے تین بچّے زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

سرکای ٹیلی وژن الاخباریہ اور حکومت نواز میڈیا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جلی ہوئی ٹیکسی کو فوجی وردیوں میں ملبوس افراد اور مردوں نے بڑی تعداد میں گھیر رکھا ہے۔ علاقے میں واقع عمارتوں پر عاشورہ محرم کی مناسبت سے سبز، سرخ اور سیاہ جھنڈے اور بینر آویزاں ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں لوگ خون اور دھول میں لت پت دو افراد کو زمین پر لٹا کر مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔ دھماکے سے آس پاس کی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے جبکہ ایک دکان میں آگ لگی ہوئی تھی۔

Published: undefined

پہلے بھی دھماکے ہو چکے ہیں

یوم عاشور سے قبل سیّدہ زینب کے علاقے میں ہونے والا یہ دوسرا دھماکا ہے۔ منگل کے روز شام کے سرکاری میڈیا نے ایک پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایک موٹرسائیکل کے ساتھ نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے دو شہری زخمی ہو گئے تھے۔

Published: undefined

ملک میں سن 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے سیّدہ زینب کے مزار کو کئی مرتبہ بم حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس کے بعد سے مزار کی حفاظت کے لیے شیعہ محافظوں کو تعینات کیا گیا جن میں بیشتر لبنانی اور عراقی ہیں جب کہ کچھ فوجی جوان بھی تعینات ہیں۔ داعش نے دعویٰ کیا تھا کہ فروری 2016 میں مزار سے 400 میٹر کی دوری پر ہونے والے دوہرے خودکش حملے میں اس کا ہاتھ تھا۔ اس حملے میں 90سویلین سمیت 134افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined