سمبا کراچی میں لاڈ پیار کی زندگی گزار رہا ہے، جہاں وہ پچھلے مہینے پیدا ہوا تھا۔ پیدائش کے وقت اس کے کان حیرت انگیز طور پر طویل تھے اور اب یہ مزید بڑھ کر 54 سینٹی میٹر (21 انچ) تک پہنچ گئے ہیں۔
Published: undefined
جانور پالنے والے محمد حسن ناریجو کا کہنا ہے کہ انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا ہے تاکہ سمبا کے طویل کانوں کو ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جا سکے۔ تاہم ابھی تک اس تنظیم کے ویب سائٹ پر ''بکری کے طویل ترین‘‘ کانوں کی کیٹیگری شامل نہیں ہے۔
Published: undefined
اس کے مالک محمد حسن کا کہنا تھا، ''اپنی پیدائش کے 10 سے 12 دنوں کے اندر ہی یہ میمنہ قومی اور بین الاقوامی میڈیا کی زینت بن چکا ہے جبکہ اس نے ایک مقابلہ حسن بھی جیتا ہے۔‘‘
Published: undefined
ناریجو کا مزید کہنا تھا، ''30 دنوں میں ہی یہ اس قدر مقبول ہو گیا ہے کہ کسی مشہور شخصیت کو بھی اس شہرت کے حصول میں 25 سے 30 سال لگ سکتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
سمبا کے کان اتنے لمبے ہیں کہ محمد حسن کو انہیں اس کی پیٹھ پر لپیٹنا پڑتے ہیں تاکہ یہ اس کے پاؤں میں نہ آئیں۔ محمد حسن کا مزید کہنا تھا کہ اس کو نظر لگنے سے بچانے کے لیے انہوں نے وہ سیاہ دھاگہ بھی اسے باندھا ہے، جس پر قرآنی آیات پڑھ کر پھونکی گئی ہیں۔
Published: undefined
محمد حسن نے سمبا کی نسل آگے بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ پاکستانیوں کی اعلیٰ بکریوں کی افزائش کرنے والی قوم کے طور پر تشہیر کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'سمبا کے پاکستان کا نام پوری دنیا‘ مشہور ہونا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز