جاپان میں فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے کہا ہے کہ آلوؤں کی قلت کے باعث ایک ہفتہ تک ملک کی سبھی برانچز میں فرنچ فرائز کا صرف چھوٹا پیکٹ ہی فروخت کیا جائے گا۔ میکڈونلڈز کی وجہ شہرت اس کے فرنچ فرائز ہی قرار دیے جاتے ہیں۔
Published: undefined
جاپان میں میکڈونلڈز فرنچائزڈ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کینیڈا سے آنے والے آلوؤں کی کھیپ میں تاخیر کے سبب سبھی برانچوں میں آلوؤں کی قلت ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے 24 تا 30 دسمبر ملک کی تمام برانچوں میں فرنچ فرائز کا سمال پورشن ہی فروخت کیا جائے گا۔
Published: undefined
جاپان میں میکڈونلڈز کی سبھی برانچوں کو آلوؤں کی سپلائی کینیڈا سے ہوتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایسے صارفین کو بڑے یا درمیانے سائز کا مینیو آرڈر کریں گے انہیں بھی فرائز کا چھوٹا پیکٹ ہی ملے گا لیکن انہیں کم فرائز دیے جانے پر پچاس ین کا ڈسکاؤںٹ دیا جائے گا۔
Published: undefined
کورونا وائرس کی وجہ سے دیگر شعبہ جات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ نومبر سن 2021 میں مالی منڈیوں کو کووڈ انیس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون نے شدید دھچکا پہنچایا۔
Published: undefined
افراط زر بھی بڑھا ہے جبکہ کئی ماہرین کا خیال ہے کہ سن 2022 کے ابتدائی مہینوں میں بھی یہ صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔ عالمی معیشت کی بحالی میں ایک اور رکاوٹ اشیا کی قلت اور سپلائی یا رسد میں واضح کمی ہے، جس کی بڑی وجہ کووڈ کی وجہ سے سمندری مال برداری کا عمل سست ہو جانا قرار دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اس تناظر میں امریکا میں پائے جانے والے خدشات زیادہ شدید ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک کو اقتصادی رفتار کو بہتر کرنے کے لیے مالی امدادی پیکجز متعارف کرانا ہوں گے اور روزگار کی منڈی کو بھی بہتر کرنا ہو گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز