چھ ماہ کی یہ بھیڑ بریڈنگ کے شعبے سے وابستہ چارلی بوڈن کی ملکیت تھی اور انہوں نے یہ ایک شیپ فارمرز کنسورشیم کو فروخت کی ہے۔ اسکاٹش نیشنل ٹیکسل سیل میں اس بھیڑ کی بولی کا آغاز دس ہزار پاؤنڈ میں ہوا لیکن وہاں موجود متعدد پارٹیاں ایک دوسرے سے بڑھ کر بولی لگاتی رہیں اور اس بھیڑ کی قیمت بڑھتی گئی۔
Published: undefined
ڈبل ڈائمنڈ نامی اس بھیڑ کو تین کسانوں کے ایک کنسورشیم نے خریدا ہے، جنہیں امید ہے کہ وہ اس بھیڑ سے مزید بھیڑوں کی بریڈنگ کریں گے اور ان کی سرمایہ کاری منافع بخش کاروبار میں تبدیل ہو سکے گی۔ جیف ایکن ایک فارم منیجر ہیں اور وہ بھی خریداروں میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ''اگر بریڈنگ کی بات کی جائے تو پھر چھوٹی چھوٹی خصوصیات کو بھی دیکھنا پڑتا ہے، بال، رنگ، سر کی بناوٹ، سب کچھ۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''منفرد جینیات حاصل کرنے کے لیے ہمیں اتنی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔‘‘ فارمنگ سے منسلک افراد کو ان دنوں معاشی مسائل کا بھی سامنا ہے۔ بہت ہی کم ایسے فارمر ہوتے ہیں، جو اتنی زیادہ رقم ادا کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔
Published: undefined
قبل ازیں اسی طرح سن دو ہزار نو میں ایک بھیڑ دو لاکھ تیس ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوئی تھی لیکن اس مرتبہ وہ عالمی ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ ٹیکسل نسل کی بھیڑیں ہالینڈ کے ایک چھوٹے سے جزیرے ٹیکسل سے تعلق رکھتی ہیں۔ ٹیکسل شیپ سوسائٹی کے مطابق بریڈنگ کے لیے عام طور پر ایک بھیڑ کی فروخت ہزاروں یورو یا لاکھوں روپے میں ہوتی ہے۔
Published: undefined
ٹیکسل نسل کی بھیڑوں کا اصل اوریجن نامعلوم ہے لیکن گوشت کے حوالے سے انہیں بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ ڈچ ٹیکسل بھیڑوں نے اپنے اعلیٰ معیار کی وجہ سے ستر کی دہائی میں انگلش بریڈرز کی توجہ حاصل کی تھی لیکن اس وقت قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی درآمد ممکن نہ ہو سکی تھی اور انگلش بریڈرز نے فرانسیسی بھیڑوں کی تجارت شروع کی۔ تاہم اسی عشرے کے اواخر میں برطانوی قوانین تبدیل ہوئے تو اس نسل کی بھیڑوں کی تجارت ممکن ہو سکی۔
Published: undefined
یہ نسل برطانوی فوڈ مارکیٹ سے بہت مطابقت رکھتی ہے۔ یہ نہ صرف سخت موسم کو آسانی سے برداشت کر لیتی ہے بلکہ انتہائی مناسب وقت میں اس قدر بڑی ہو جاتی ہے کہ اسے برطانوی مذبح خانوں میں فروخت کرتے ہوئے منافع کمایا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز