کیتھولک مسیحیو ں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بدھ کے روز جاری ہونے والی ایک دستاویزی فلم میں سیکس کی خوبیوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے "خدا کی طرف سے انسانو ں کو عطا کی گئی خوبصورت چیزوں میں سے ایک" قرار دیا۔
Published: undefined
چھیاسی سالہ پوپ نے یہ تبصرہ ڈزنی کی تیار کردہ دستاویزی فلم ’دا پوپ آنسرز‘ میں کیا ہے، جس میں روم میں سن بیس کی دہائی کے اوائل میں دس افراد کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ کی تصویر کشی کی گئی ہے۔
Published: undefined
پوپ فرانسس سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے گئے، جن میں ایل جی بی ٹی کے حقوق، اسقاط حمل، فحش فلموں کی صنعت، سیکس، عقیدہ اور کیتھولک چرچ کے اندر جنسی استحصال شامل ہیں۔ انہوں نے دستاویزی فلم میں کہا کہ "سیکس ان خوبصورت چیزوں میں سے ایک ہے جو خدا نے انسان کو عطا کی ہے۔"
Published: undefined
انہوں نے مشت زنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "اپنے آپ کو جنسی طور پر ظاہر کرنا غنا یا امیری ہے۔ لہذا کوئی بھی چیز جو حقیقی جنسی اظہار سے ہٹ جاتی ہے وہ آ پ کو کمتر کرتی ہے اور اس امیری کو ختم کردیتی ہے۔"
Published: undefined
پوپ فرانسس سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ "نان بائنری شخص" کیا ہے۔ انہوں نے اس کا جواب اثبات میں دیا۔ انہوں نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ کیتھولک چرچ کی طرف سے ایل جی بی ٹی افراد کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، "تمام افراد خدا کے بچے ہیں، تمام افراد۔ خدا کسی کو مسترد نہیں کرتا۔ خدا ایک باپ ہے۔ اور مجھے کسی کو چرچ سے نکالنے کا کوئی حق نہیں ہے۔" اسقاط حمل کے بارے میں مسیحی رہنما کا کہنا تھا کہ پادریوں کو ان خواتین کے لیے"مہربان" ہونا چاہئے جنہوں نے اپنا حمل ساقط کردیا ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ یہ عمل ناقابل قبول ہے۔
Published: undefined
پوپ فرانسس نے کہا "چیزوں کو ان کے نام سے پکارنا اچھا ہے۔ اگر کسی کا اسقاط ہوا ہے تو یہ ایک الگ بات ہے لیکن اس عمل کو درست ثابت کرنا بالکل دوسری بات ہے۔" پوپ کے ان تبصروں کو ویٹیکن کے سرکاری اخبار L'Osservatore Romano نے شائع کیا ہے، جس میں نوجوانوں کے ساتھ ان کی گفتگو کو"بے لاگ اور مخلصانہ گفتگو" قرار دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined