سماج

بنگلہ دیش میں بجلی کا بدترین بحران

جنوب ایشیائی ملک بنگلہ دیش کو ان دنوں بجلی کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ موسم کی خرابی اور بجلی کے بحران کی وجہ زرمبادلہ کے ذخائر کی قدر میں غیر معمولی کمی ہے۔

بنگلہ دیش میں بجلی کا بدترین بحران
بنگلہ دیش میں بجلی کا بدترین بحران 

خبر رساں ادارے روئٹرز کے تجزیے کے مطابق بنگلہ دیش میں ایندھن کی درآمدات کی ادائیگی میں مشکلات اور زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی جیسے سنگین مسائل کے سبب بنگلہ دیش 2013 ء کے بعد سے اس وقت بدترین بجلی کے بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

Published: undefined

جولائی تا اکتوبر شدید گرمی اور بجلی کے استعمال میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے بجلی کے امور کے وزیر نے حال ہی میں خبردار کیا کہ 170 ملین نفوس پر مبنی اس جنوب ایشیائی ملک میں آنے والے دنوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

Published: undefined

بنگلہ دیش گارمنٹس برآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ روئٹرز کے تازہ ترین تجزیے کے مطابق والمارٹ اور ایچ اینڈ ایم سمیت زارا جیسے عالمی برانڈز کو گارمنٹس سپلائی کرنے والے اس ملک میں 114 دنوں تک بجلی کی عدم سپلائی کہ وجہ سے کارخانوں کو بھی اپنی پیداوار بند رکھنا پڑی۔ اس کا اندازہ 2023 ء کے پہلے پانچ مہینوں کے پاور گرڈ ڈیٹا تجزیے سے ہوا ہے۔

Published: undefined

مقامی و بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کے مطابق بنگلہ دیش میں کوئلے کی عدم دستیابی کے سبب مرکزی بجلی گھر بند کرنا پڑا۔ اس ملک میں گزشتہ برس جنوری میں زر مبادلہ کے ذخائر چھیالیس ارب ڈالر سے کم ہو کر اس سال اپریل کے آخر میں 30 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ یہ ملک کرنسی کی گرتی ہوئی قدر کے خلاف شدید جنگ کر رہا ہے۔ گزشتہ ماہ سرکاری یا حکومت کے زیر انتظام چلنے والے پاور پلانٹس کی پیداوار میں بھی کمی کر دی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined