سماج

امریکہ میں ایل جی بی ٹی کیو کلب میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

امریکی ریاست کولوراڈو میں ایل جی بی ٹی کیو کے ایک نائٹ کلب میں بندوق بردار کی فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی نفرت کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

امریکہ میں ایل جی بی ٹی کیو کلب میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک
امریکہ میں ایل جی بی ٹی کیو کلب میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک 

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر 'کولوراڈو اسپرنگس' میں ایل جی بی ٹی کیو کے ایک نائٹ کلب میں ہفتے کی رات کو بندوق بردار کی فائرنگ کا ہولناک منظر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔

Published: undefined

اس نائٹ کلب میں ٹرانس جینڈر ڈے کی ایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی تھی اور اسی کے دوران فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا۔

Published: undefined

ہمیں حملے کے بارے میں کیا معلوم ہے؟

یہ حملہ کلب کیو میں ہوا۔ یہ نائٹ کلب خود کو ''خواتین اور مرد ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب کے طور پر بیان کرتا ہے، جس میں رات کے دوران کراوکی اور ڈی جے جیسی تھیم کی میزبانی کی جاتی ہے۔'' پولیس کو اس شوٹنگ سے متعلق نصف رات کے قریب اطلاع ملی۔ کولوراڈو اسپرنگس پولیس لیفٹیننٹ پامیلا کاسترو نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

بعد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص ایک 22 سالہ نوجان ہے، جو ''لمبی رائفل'' سے لیس تھا۔ اس نے ایل جی بی ٹی کیو کلب میں داخل ہونے کے فوراً بعد شوٹنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ کلب جانے والے دو ''بہادر'' افراد نے بندوق بردار کو روکنے کے لیے مداخلت کی۔

Published: undefined

پولیس کے سربراہ ایڈرین واسکیز نے نامہ نگاروں کو بتایا، ''کلب کے اندر موجود کم از کم دو بہادر افراد نے مشتبہ شخص سے ٹکر لی اور لڑائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو دوسروں کو مارنے اور نقصان پہنچانے سے روکنے میں کامیاب رہے۔''

Published: undefined

تفتیش کار حملے کے پیچھے کی محرکات کا تعین کرنے کے لیے اب بھی مصروف ہیں۔ کولوراڈو اسپرنگس کے میئر جان سوتھرز نے ان لوگوں کی تعریف کی جنہوں نے بندوق بردار کو روکنے کی کوشش کی اور کہا کہ ''ان کے اقدامات سے واضح طور پر جانیں بچ گئیں۔''

Published: undefined

جون 2016 میں، فلوریڈا کے اورلینڈو میں پلس نائٹ کلب کے اندر ایک بندوق بردار نے فائرنگ کی تھی اور اس واقعے میں 49 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ جدید امریکی تاریخ میں ہم جنس پرستوں پر ہونے والا یہ سب سے بڑا حملہ تھا۔

Published: undefined

حکام کا رد عمل

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں، صدر جو بائیڈن نے کہا: ''جو مقامات تقریبات اور جشن منانے کی محفوظ جگہ سمجھے جاتے ہیں، انہیں کبھی بھی دہشت گردی اور تشدد کی جگہوں میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ پھر بھی یہ اکثر ہو جاتا ہے۔ ایل جی بی ٹی کیو کے لوگوں کے خلاف ہونے والے تشدد کو ختم کرنے میں اپنا تعاون کریں۔'' صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ''نفرت کے متحمل نہیں ہو سکتے اور انہیں اس طرح کی نفرت کو برداشت بھی نہیں کرنا چاہیے۔''

Published: undefined

کولوراڈو کے گورنر جیئرڈ پولس، جو خود ایک ہم جنس پرست ہیں، نے ان ''بہادر افراد کی تعریف کی، جنہوں نے بندوق بردار کو روکا، ممکنہ طور پر اس عمل سے جانیں بچ گئیں۔'' انہوں نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا، '' جب ہم اس سانحے سے متاثر ہونے والے ہر فرد کے کا سوگ منا رہے ہیں، اس وقت کولوراڈو ہماری ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔'' کلب کیو کا فیس بک پیج بھی دنیا بھر سے تبصروں اور تعزیتی پیغام سے بھرا ہوا ہے۔

Published: undefined

امریکہ میں بندوق کا کلچر

امریکہ میں بندوق سے اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بجائے تیزی سے بڑھتا جا رہا اور بہت سے امریکیوں کے ذہنوں پر بندوق کے تشدد کا یہ ایک اور تازہ واقعہ ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں بندوقوں سے متعلق اصلاحات کے ایک بڑے وفاقی قانون پر دستخط بھی کیے تھے۔

Published: undefined

اسی برس نیویارک کے بفلو میں ایک بندوق بردار نے خریداروں پر فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جسے نسل پرستانہ تشدد قرار دیا گیا۔ اسی واقعے کے بعد حزب اختلاف اور حکمراں جماعت کے امریکی قانون سازوں نے بندوقوں پر کنٹرول سے متعلق ایک دو طرفہ معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔ بفلو کے واقعے کے دو ہفتے بعد ہی ٹیکساس کے ایک اسکول میں ایک شوٹر نے 19 بچوں اور دو اساتذہ کو ہلاک کر دیا تھا۔

Published: undefined

جولائی میں شکاگو شہر کے مضافاتی علاقے النوائے کے ہائی لینڈ پارک میں چار جولائی کو ہونے والی آزادی کی پریڈ پر ہلاکت خیز فائرنگ کے الزام میں پولیس نے مختصر تعاقب کے بعد ایک 22 سالہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

Published: undefined

دنیا کے دیگر امیر ممالک کی بہ نسبت امریکہ میں بندوق سے ہلاکتیں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر سن 2019 میں امریکہ میں ہر ایک لاکھ میں سے 4.12 افراد بندوق سے ہلاک ہوئے جب کہ کینیڈا میں صرف 0.5 افراد ہی ہلاک ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined