سماج

جرمن شہر ڈوئسبرگ کے جم میں متعدد افراد پر چاقو سے حملہ

مغربی جرمنی کے پرانے شہر ڈوئسبرگ کے ایک جم میں چاقو سے حملے میں کم از کم چار افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کی جانب سے کارروائی جاری ہے اور اطلاعات کے مطابق ایک ملزم اب بھی فرار ہے۔

جرمن شہر ڈوئسبرگ کے جم میں متعدد افراد پر چاقو سے حملہ
جرمن شہر ڈوئسبرگ کے جم میں متعدد افراد پر چاقو سے حملہ 

پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ منگل کی رات کو ایک حملہ آور نے مغربی جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ کے پرانے علاقے میں واقع فٹنس سینٹر میں کم از کم چار افراد کو چاقو سے شدید طور زخمی کر دیا۔

Published: undefined

حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ قریبی شہر ایسین کی پولیس کی قیادت میں ایک آپریشن جاری ہے اور شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس علاقے سے گریز کریں۔

Published: undefined

پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے

ایسن پولیس کے ترجمان نے جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ اس حملے کے سلسلے میں، ''ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔'' پولیس نے یہ بھی بتایا کہ حملے میں ''چھرا مارنے یا کاٹنے والا ہتھیار'' استعمال کیا گیا۔ اس نے مزید کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

جرمنی کے معروف اخبار بلڈ کی اطلاعات کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ مجرم نے جم کے اندر کافی ہنگامہ آرائی کی اور وہ ابھی تک فرار ہے۔ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس حملے کے پیچھے کیا محرکات ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

پولیس نے اپنی ایک ٹویٹ پوسٹ میں کہا کہ ''متاثرین میں سے تین کو جان لیوا زخم آئے ہیں '' اور ایک دوسرے متاثرہ شخص کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار جوشا ویبر ڈوئسبرگ میں، جہاں یہ واقعہ پیش آیا، وہیں موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کے ایک ترجمان نے انہیں بتایا ہے کہ وہ ''کم از کم ایک مشتبہ شخص'' کی تلاش کر رہے ہیں۔ اس سرچ آپریشن میں ایس ای کی 'ٹیکٹیکل پولیس یونٹ' کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

جوشا ویبر کا کہنا ہے کہ انہیں ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملے کے چاروں متاثرین جرمن شہری ہیں۔ ویبر نے بتایا کہ حملے کی وجہ سے چونکہ شہر کے مرکز کو بند کر دیا گیا اس لیے علاقے کی سڑکیں ''سنسان'' تھیں۔ ان کی ٹویٹ کے مطابق پولیس حکام ملزم کو پکڑنے کے لیے ڈیوسبرگ شہر کی حدود کے باہر بھی اسے تلاش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

پولیس نے ڈیوسبرگ میں سٹی ہال کے سامنے پریس کے لیے میڈیا رابطہ پوائنٹ قائم کیا ہے اور جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین سے اب پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined