ہندو قوم پرست حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی مربی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) نے بھارت کے صنعتی گھرانے ٹاٹا گروپ کی جانب سے ترک شہری محمد ایلکر آئجی کو ایئر انڈیا کا نیا سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی تقرری کو منظوری نہ دے۔
Published: 02 Mar 2022, 7:11 AM IST
ٹاٹا گروپ نے خسارے میں چلنے والی بھارت کی قومی ایئرلائنز ایئرانڈیا کو 2.4 ارب ڈالر کے عوض جنوری میں خرید لیا تھا۔ کمپنی نے ٹرکش ایئرلائنز کے سابق چیئرمین محمد ایلکر آئجی کو ایئر انڈیا کے نئے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کا اعلان کیا۔
Published: 02 Mar 2022, 7:11 AM IST
ٹاٹا نے آئجی کو ''ایوی ایشن انڈسٹری کا رہنما‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ''ایئر انڈیا کو ایک نئے دور میں لے جانے میں قائدانہ کردار ادا کریں گے۔‘‘ جبکہ آئجی نے اس ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ''اہم ترین ایئرلائنز‘‘ کی قیادت کرنے میں مسرت محسوس کرتے ہیں۔
Published: 02 Mar 2022, 7:11 AM IST
آئجی کو یکم اپریل سے قبل اپنے عہدے کا چارج سنبھالنا ہے۔ بھارتی قانون کے مطابق کسی غیر ملکی کو سی ای او بنائے جانے پر حکومت سے کلیئرنس لینا ضروری ہوتی ہے۔ چونکہ آئجی ایک ترک شہری ہیں اس لیے بھارت کی وزارت داخلہ ان کے بارے میں تمام تر تفصیلات حاصل کرنے کے لیے خفیہ ایجنسی را کی مدد لے سکتی ہے۔
Published: 02 Mar 2022, 7:11 AM IST
آرا یس ایس کی ذیلی تنظیم اور اس کے اقتصادی ونگ سودیشی جاگرن منچ (ایس جے ایم) نے آئجی کی تقرری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایس جے ایم مودی حکومت کی اقتصادی پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
Published: 02 Mar 2022, 7:11 AM IST
ایس جے ایم کے قومی کنوینر اشونی مہاجن کا اس حوالے سے کہنا تھا، ''ایوی ایشن انڈسٹری کا موازنہ چِپ بنانے والی کمپنی سے نہیں کیا جاسکتا۔ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ ہمیں بہت محتاط رہنا چاہیے۔ ان [آئجی] کا ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ تعلق تشویش کا موجب ہے اور کوئی فیصلہ لینے سے قبل اس کی مکمل جانچ کی جانی چاہیے۔‘‘
Published: 02 Mar 2022, 7:11 AM IST
ان کے بقول، ''میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ ٹاٹا نے جان بوجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ چیزیں ان سے نظر انداز ہوگئی ہوں۔ اچھی بات یہ ہے کہ حکومت کی توجہ اس طرف مبذول ہوئی ہے اور تفصیلی جانچ کی جارہی ہے۔‘‘ واضح رہے مودی حکومت نے آر ایس ایس کے مطالبے پر فی الحال باضابطہ کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
Published: 02 Mar 2022, 7:11 AM IST
مہاجن کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ آئجی کی تقرری کو منظوری نہ دے کیونکہ ترکی نہ صرف بھارت کے دیرینہ حریف پاکستان کا دوست ہے بلکہ کشمیر کے حوالے سے اس کا موقف بھی بھارت کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔
Published: 02 Mar 2022, 7:11 AM IST
خیال رہے کہ ترکی کے صدر ایردوآن نے فروری 2020ء میں پاکستانی پارلیمان کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران جموں و کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کشمیری عوام کی ''جدوجہد‘‘ کا موازنہ پہلی عالمی جنگ کے دوران غیر ملکیوں کے خلاف اپنے ملک کی جنگ سے کیا تھا۔
Published: 02 Mar 2022, 7:11 AM IST
بھارت نے اس پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے نئی دہلی میں ترکی کے سفیر کو طلب کرکے 'سرزنش‘ کی تھی۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایردوآن کا بیان 'نہ تو تاریخ کی تفہیم کا مظہر ہے اور نہ ہی سفارتی اصولوں کا‘ اور ترکی کے ساتھ بھارت کے تعلقات پر اس کے سنگین مضمرات ہوں گے۔
Published: 02 Mar 2022, 7:11 AM IST
صدر ایردوآن اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھی کشمیر کا ذکر کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ترکی کشمیر کے مصیبت زدہ عوام کے ساتھ ہے۔ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے فیصلے کے بارے میں صدر ایردوآن کے بیانات پر بھی بھارت نے عتراض کیا تھا اور اسے ''یکسر ناقابل قبول‘‘ قرار دیا تھا۔
Published: 02 Mar 2022, 7:11 AM IST
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن جب استنبول کے میئر تھے اس وقت آئجی ان کے مشیر ہوا کرتے تھے۔ آئجی نےٹرکش ایئرلائنز کے چیئرمین کے طورپر گزشتہ ماہ تک خدمات انجام دیں۔ انہوں نے یہ عہدہ سن 2015میں سنبھالا تھا۔
Published: 02 Mar 2022, 7:11 AM IST
پالیٹیکل سائنس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویٹ ایلکر آئجی ترک صدر ایردوآن کے انتہائی قریبی ہیں۔ سن 2018 میں جب ان کی شادی ہوئی تو صدر رجب طیب ایردوآن ان کے نکاح کے گواہوں میں سے ایک تھے۔
Published: 02 Mar 2022, 7:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Mar 2022, 7:11 AM IST