آسٹریا کی حکومت کے اس اقدام کے تحت ویانا میں پندرہ ہزار خواتین کو مفت سینیٹری پیڈز فراہم کیے جائیں گے۔ ویانا کی ڈپٹی میئر کیتھرین گال کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے مخصوص ایام میں استعمال ہونے والے یہ پیڈز ایک بنیادی ضرورت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ''ہم چاہتے ہیں کہ اس سہولت سے وہ خواتین بھی مستفید ہوں، جو معاشی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں‘‘۔ اس اسکیم کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا۔
Published: undefined
ویانا میں قائم دفتر برائے خواتین کی صحت کی سربراہ کرسٹینا ہمیٹنر کے مطابق نوجوانوں کے قریب اسّی یوتھ مراکز اور فوڈ بینکس میں جانے والی ایسی خواتین کو کوپن دیے جائیں گے، جنہیں ان پیڈز کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ بعد ازاں یہ خواتین یہ یہی کوپن دِکھا کر کسی بھی میڈیکل سٹور سے یہ پیڈز مفت حاصل کر سکیں گی۔
Published: undefined
ویانا کے ایک ضلع میں اس سے قبل ریڈ باکس پراجیکٹ کے تحت سن 2021 میں تین ماہ کے عرصے میں اسّی ہزار ٹیمپون اور پچانوے ہزار پیڈز مفت تقسیم کیے گیے تھے۔
Published: undefined
تحقیق کے مطابق ایک خاتون کو اپنی پوری زندگی میں اوسطا سترہ ہزار سینیٹری پیڈز کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی قیمت تقریبا" تین ہزار یورو بنتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اس مسئلے کا براہ راست اثر لڑکیوں کی تعلیم اور کام کے مواقع پر پڑتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز