سماج

سعودی عرب کا بھارتی شہریوں کے لیے بڑا اعلان، ویزا کا حصول آسان

بھارتی شہریوں کو اب سعودی ویزا کی درخواست کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس ضابطے کی وجہ سے مملکت سعودیہ جانے والے افراد کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی میں سعودی سفارت خانے نے اپنی ایک ٹویٹ میں، سعودی عرب اور بھارت کے درمیان، ''مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہریوں پر ویزا کے حصول کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی جو شرط تھی، اسے ختم کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ویزا کے لیے پولیس کلیئرنس کی شرط ختم کرنے سے ریاض کے اس اقدام کا فوری فائدہ یہ ہو گا کہ جو بھارتی سعودی ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کی درخواستوں پر تیزی سے عمل ہو سکے گا۔ اس سے سیاحت کی کمپنیوں کو بھی اپنے ٹور منظم کرنے میں آسانی ہو گی جبکہ زائرین بھی سفری دستاویزات جمع کرنے کی پریشانیوں سے بچ جائیں گے۔

Published: undefined

پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ ایک ایسی دستاویز ہے کہ اگر ممالک ویزے کے لیے اس کی شرط رکھ دیں تو پھر جو افراد روزگار، رہائش یا پھر طویل مدتی ویزا کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہوں، انہیں اس سرٹیفیکٹ کے بغیر ویزا نہیں دیا جاتا ہے۔

Published: undefined

یہ سفری دستاویز شہریوں کے مجرمانہ ریکارڈ کی تفصیل بتانے میں مدد کرتی ہے۔ تاہم بھارت میں پولیس حکام سے اس طرح کا سرٹیفیکٹ حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے برابر ہے اور رشوت کے بغیر اس کا حصول تقریباً نا ممکن ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب کا اعلان

جمعرات کے روز بھارت میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے اس شرط کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ایک ٹویٹ میں بھارت اور سعودی عرب کے درمیان اچھے تعلقات کا بھی حوالہ دیا۔

Published: undefined

اس کا کہنا تھا: ''سعودی عرب اور جمہوریہ بھارت کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹیجک شراکت داری کے پیش نظر، مملکت نے بھارتی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی) جمع کرانے سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔''

Published: undefined

سفارت خانے نے اپنے بیان میں مزید کہا: ''اب بھارتی شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کے لیے ویزا حاصل کرنے کی پی سی سی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔ سفارت خانہ مملکت سعودی عرب میں پرامن طریقے سے رہنے والے 20 لاکھ سے زیادہ بھارتی شہریوں کے تعاون کو بھی سراہتا ہے۔''

Published: undefined

بھارت کا رد عمل

بھارتی حکام نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ریاض میں بھارتی سفارت خانے اپنے رد عمل میں کہا کہ بھارت، ''سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہے کہ اس نے اپنی مملکت میں آنے والے بھارتی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی) مستثنیٰ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے سعودی عرب میں تقریباً 20 لاکھ افرادپر مشتمل بھارتی کمیونٹی کے لیے کافی آسانیا پیدا ہوں گی۔''

Published: undefined

بھارت اور سعودی عرب کے تعلقات پچھلے کچھ سالوں میں کافی مضبوط ہوئے ہیں اور سیاسی، سیکورٹی، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، خوراک کے تحفظ، ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان رواں ماہ اپنے ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کے لیے بھارت کا دورہ کرنے والے تھے۔ تاہم شیڈول کے مسائل کی وجہ سے دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ وہ انڈونیشیا کے بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے جا رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined