سماج

یوکرین پر روسی حملے 'ریاستی دہشت گردی' ہیں

جرمنی کی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کے 'دہشت گردانہ طریقہ کار' کی وجہ سے معصوم افراد مارے جا رہے ہیں اور یوکرینی شہروں اور تنصیبات پر اس کے مسلسل فضائی حملے 'ریاستی دہشت گردی' کے مترادف ہیں۔

یوکرین پر روسی حملے 'ریاستی دہشت گردی' ہیں
یوکرین پر روسی حملے 'ریاستی دہشت گردی' ہیں 

جرمن نائب وزیر خارجہ آنا لیورمان نے بدھ کے روز کییف کا دورہ کیا۔ وہ یوکرینی دارالحکومت کا دورہ کرنے والے سات اعلیٰ سطحی یورپی وزراء کی ٹیم میں شامل تھیں۔ لیورمان نے ڈی ڈبلیو کے نمائندے نک کونولی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، "کییف میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے دیکھ کر میں انتہائی صدمے میں ہوں۔"

Published: undefined

انہوں نے مزیدکہا، "ہمارے یوکرینی میزبان ہمیں بموں کا نشانہ بننے والے مقامات دکھانے کے لیے لے گئے۔ تین معصوم افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور یہ سب کچھ روس کی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے ہوا تھا۔ جرمنی کی سرحدوں سے صرف چند گھنٹے کے سفر پر واقع، یہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی تشویش ناک ہے۔"

Published: undefined

ان کا یہ بیان اسی روز آیا ہے جب یورپی یونین کے قانون سازو ں نے روس کو دہشت گردی کا "ریاستی اسپانسر" قرار دینے کے حوالے سے ووٹ کیا۔

Published: undefined

یورپی وزراء کے وفد کے کییف کے مذکورہ دورے کی نوعیت بڑی حد تک علامتی ہے کیونکہ اسے یورپی یونین کے کسی مخصوص قانونی فریم ورک کی تائید حاصل نہیں ہے۔

Published: undefined

یوکرین پر روسی فضائی حملے

روس نے حالیہ ہفتوں میں پورے یوکرین میں شہری بنیادی ڈھانچوں پر اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثرہوئے ہیں اور ایسے وقت میں بڑے پیمانے پر لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جب سخت سردیوں کا موسم ہے۔

Published: undefined

سرکاری بجلی کمپنی یوکرانرجونے کہا کہ فضائی حملوں میں اس کی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا ہے جب کہ صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روس پر سردی کو "بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار" کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

Published: undefined

زیلنسکی نے بدھ کے روز اقو ام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا کہ روس نے صرف بدھ کے روز ہی تقریباً 70 میزائل داغے۔ ان میزائلوں کے ذریعہ ہسپتالوں، اسکولوں، بنیادی ڈھانچوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Published: undefined

یورپ یوکرین کی کس طرح مدد کر رہا ہے؟

روس کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بحران کے مدنظر یوکرین کے یورپی اتحادیوں نے کییف کی امداد جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔ لیورمان کا کہنا تھا، "یہ واضح ہے کہ پوٹن چاہتے ہیں کہ یوکرین اس موسم سرما کے دوران سردی اور تاریکی میں ڈوب جائے۔ یوکرینی تمام مشکلات کا بڑی بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں اور ہم انہیں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مدد دینے کے لیے یہاں ہیں۔ ہم یہ باتیں صرف حوصلہ افزائی کے لیے نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم عملی اقدام بھی کریں گے۔"

Published: undefined

انہوں نے کییف میں یوکرین کی مدد کے لیے 55 ملین ڈالر کی اضافی رقم کا بھی اعلان کیا۔ ان میں جنریٹرز شامل ہیں جو اگلے چند دنوں میں یوکرین پہنچ جائیں گے۔

Published: undefined

لہر مان کا کہنا تھا، "یوکرین کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یورپی یونین کی رکنیت ملنے کے بعد نہ صرف یوکرین کو فائدہ ہوگا بلکہ یوکرین کی موجودگی میں یورپی یونین بھی ایک بہتر مقام بنے گا۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined