جنوبی ریاست کرناٹک کے چتردرگا میں واقع انتہائی اہمیت کے حامل مروگا مٹھ (آشرم) کے چیف اور لنگایت فرقے کے مذہبی رہنما شیوامورتی شرنارو کو پیر 29 اگست کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ کرناٹک سے مبینہ طور پر فرار ہو کر پڑوسی ریاست مہاراشٹر کی طرف جا رہے تھے۔ حالانکہ شرنارو نے اس کی تردید کی ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق پولیس کے اصرار پر دھرم گرو شیوا مورتی شرنارو چتردرگا میں اپنے مروگا آشرم میں واپس لوٹ آئے۔ جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "وہ مفرور ہونے کی کوشش نہیں کر رہے تھے۔ وہ ملک کے قانون کا احترام کرتے ہیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔" انہوں نے اپنے اوپر عائد الزامات کی بھی تردید کی۔
Published: undefined
لنگایت فرقے کا کرناٹک اور اطرف میں خاصا سیاسی اور سماجی اثر ورسوخ ہے۔ شرنارو جس مروگا آشرم کے چیف ہیں، اس کے تحت 150 سے زائد روحانی اور تعلیمی ادارے کام کرتے ہیں۔
Published: undefined
ان کے زیرانتظام چلنے والے ایک ادارے میں زیر تعلیم 15 اور 16برس کی دو لڑکیوں نے شرنارو پر گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل جنسی استحصال کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شرنارو انہیں مختلف بہانے سے اپنے مخصوص کمرے میں بلاتے تھے اور ان کا جنسی استحصال کرتے تھے۔ ایک لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ پچھلے ساڑھے تین برس سے جب کہ دوسری لڑکی کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ برس سے جنسی استحصال کیا جا رہا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے ایک مقامی این جی او 'اوداندی' کے عہدیداروں کو اپنی کہانی سنائی، جس نے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے ساتھ مل کر پولیس میں اس کی باضابطہ شکایت درج کرائی۔اس کیس میں ہوسٹل کے وارڈن سمیت چار دیگر افراد کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
'اوداندی' کے سربراہ کے وی اسٹینلی کا کہنا ہے، "یہ صرف دو لڑکیوں کا مسئلہ نہیں ہے۔ ادارے میں زیر تعلیم دیگر لڑکیوں کو بھی ہراساں کیے جانے کی خبریں ہیں۔ ہم بچیوں کے حوالے سے فکرمند ہیں۔"
Published: undefined
کرناٹک میں لنگایت کمیونٹی سیاسی لحاظ سے کافی طاقت ور ہے۔ ریاست کی مجموعی آبادی میں ان کا حصہ 17 فیصد ہے اور 224 اسمبلی سیٹوں میں سے تقریباً 100 ان کے پاس ہیں۔ اس فرقے سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کرناٹک کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔
Published: undefined
لنگایت کمیونٹی کو گوکہ عام طور پر ہندوؤں کا ہی ایک فرقہ سمجھا جاتا ہے تاہم یہ گروپ خود کو ہندوؤں سے الگ قرار دیتا ہے۔ یہ ہندوؤں کے روایتی پوجا کو تسلیم نہیں کرتے اور بارہویں صدی کے سنت فلسفی باسوونا کی تعلیمات پر عمل کرتا ہے۔ آر ایس ایس جیسی تنظیمیں لنگایت کو ہندو دھرم کا حصہ بنانے کی مہم چلاتی رہی ہیں لیکن لنگایت فرقے سے اس کی مخالفت بھی ہوتی رہی ہے۔
Published: undefined
سیاسی لحاظ سے ان کی اہمیت کے مدنظر تمام سیاسی جماعتیں ان سے اچھے تعلقات بنانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی بھی شرنارو کا آشیر واد لینے کے لیے اس ماہ کے اوائل میں مروگا آشرم گئے تھے۔
Published: undefined
شرنارو کے خلاف بچوں کے جنسی استحصال کے حوالے سے پوسکو قانون اور اغوا کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ لیکن اس پر ریاست کی حکمراں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینیئر رہنما بی ایس یدیورپا نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا، "یہ ایک سازش ہے، تفتیش ہو رہی ہے اور سچائی سامنے آجائے گی۔"
Published: undefined
لیکن بی جے پی کے رکن پارلیمان لہر سنگھ سرویا نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا، "ایسے سنگین واقعات جب بھی ہمارے سامنے آتے ہیں تو ہمارے اپنے افراد اور ہمارے اطراف پر سے ہمارا یقین متزلزل ہوجاتا ہے۔" انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو اس کیس کو کرناٹک سے باہر کسی دوسری ریاست میں منتقل کیا جائے۔
Published: undefined
وزیر اعلی باسوراج بومئی کا کہنا تھا، "پولیس تفتیش کررہی ہے۔ اس لیے فی الحال کچھ کہنا مناسب نہیں۔ پولیس تفصیلی جانچ کرے گی اور حقیقت سامنے آجائے گی۔" کانگریس پارٹی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر شنکر گوہا نے کہا کہ ریاست میں انتخابات ہونے والے ہیں اس لیے اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
Published: undefined
کرناٹک میں اگلے برس اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں لنگایت کمیونٹی کو اپنی جانب راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکن راگھوویندرا کا کہنا ہے کہ مروگا آشرم کے چیف کے ساتھ وی وی آئی پی جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ اس لیے ہمیں کرناٹک پولیس پر اعتماد نہیں ہے۔
Published: undefined
بھارت میں مختلف دھرم گروؤں پر خواتین کے ساتھ جنسی استحصال اور ریپ کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔ اس وقت بھی کئی معروف دھرم گرو اور سنت مختلف الزامات کے تحت جیلوں میں بند ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز