سماج

پاکستان: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ

پاکستانی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران ملک میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں 27.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پاکستان: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ
پاکستان: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ 

پاکستانی حکومت نے جمعہ 15 ستمبر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا۔ اس جنوبی ایشیائی ملک میں جہاں عوام پہلے ہی شدید مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، دو ہفتوں کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوسری بار بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پاکستان کی نگران حکومت کی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 26.02 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت فروخت اب 331.38 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اس بیان کے مطابق ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 17.34 روپے کا اضافہ کیا ہے اور اس کی نئی قیمت فروخت 329.18 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ اعلان ملک کے مرکزی بینک کے اس اعلان کے محض ایک روز بعد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بینک سے حاصل کردہ قرضوں پر 22 فیصد کی شرح سود برقرار رکھی جائے گی کیونکہ اگست کے دوران افراط زر میں اضافہ متوقع ہے۔ مرکزی بینک نے تاہم امید ظاہر کی ہے کہ اکتوبر میں افراط زر کی شرح میں کمی ہو گی اور پھر یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ 241 ملین کی آبادی والے ملک پاکستان میں گزشتہ ماہ یعنی اگست 2023ء کے دوران اشیائے صرف کی قیمتوں میں خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 27.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

پاکستان نے رواں برس جولائی میں آئی ایم ایف سے تین بلین ڈالر کا قرض حاصل کیا تھا، تاہم بڑھتی ہوئی افراط زر اور زرمبادلہ میں کمی کے سبب یہ ملک معاشی توازن برقرار رکھنے کی کوشش میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined