سماج

سویڈن میں قرآن سوزی سے متعلق ریلی پر پابندی

اسٹاک ہوم میں نیٹو مخالف ایک ریلی کو، جس میں قرآن کو نذر آتش کرنے کا پروگرام بھی شامل تھا، نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سویڈن میں قرآن سوزی سے متعلق ریلی پر پابندی
سویڈن میں قرآن سوزی سے متعلق ریلی پر پابندی 

سویڈش پولیس نے بدھ کے روز ایک مقررہ ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی کیونکہ اس میں قرآن کو جلانے کا بھی پروگرام شامل تھا۔ ریلی کو روکنے کا فیصلے کو سویڈش حکام کا غیر معمولی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

یہ پابندی جنوری میں اسی طرح کی ایک اس ریلی کے تناظر میں لگائی گئی ہے جس میں انتہائی دائیں بازو کے ایک سیاست داں نے اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے قریب مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن کو نذر آتش کر دیا تھا۔ اسی مقا م پر جمعرات کے روز دوبارہ احتجاج کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

Published: undefined

لیکن سویڈن کی سکیورٹی سروس، ساپو، نے کہا کہ جنوری میں ہونے والی ریلی کے بعد سویڈن کے خلاف حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اور اسی وجہ سے ایک اور احتجاجی مظاہرے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ "جنوری 2023میں ترکی کے سفارت خانے کے باہر قرآن سوزی کے واقعے کے بعد یہ واضح ہے کہ سویڈش معاشرے کے خلاف بڑے پیمانے پر، بلکہ سویڈن کے خلاف اور بیرونی ملکوں میں سویڈش مفادات اور سویڈن کے شہریوں کے خلاف بھی خطرات بڑھ گئے ہیں۔"

Published: undefined

نیٹو رکنیت کی سویڈن کی کوشش خطرے میں

گزشتہ ماہ قرآن مجید کو جلانے کے واقعے کے خلاف سویڈش مخالف مظاہرے صرف مسلم دنیا تک ہی محدود نہیں رہے تھے۔ اس واقعے کے بعد ترکی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سویڈن کے وزیر دفاع کا انقرہ کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔ اس دورے کے دوران سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے گفتگو ہونی تھی۔

Published: undefined

ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا تھا کہ سویڈن کو اب ترکی کی حمایت کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔ قرآن سوزی کے واقعے نے سویڈن کے لیے سفارتی مشکلات بڑھادی ہیں۔ اسے نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکی کی حمایت چاہئے کیونکہ اس مغربی فوجی اتحاد میں کسی نئے رکن کی شمولیت کے لیے تمام رکن ملکوں کی متفقہ حمایت ضروری ہے۔

Published: undefined

ایردوآن کا کہنا تھا کہ جب تک قرآن کو جلانے کی اجازت دی جائے گی ترکی سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی تائید نہیں کرے گا۔ سویڈن میں ملکی قانون اور روایات کے مطابق مظاہروں پر شاذ و نادر ہی پابندی لگائی جاتی ہے۔

Published: undefined

سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کا عروج

سویڈش پولیس نے کہا کہ جمعرات کی ریلی کی اپیل اس انتہائی دائیں بازو کے سیاست داں نے نہیں کی تھی جس نے جنوری میں قرآن کو نذر آتش کیا تھا بلکہ ایک غیر معروف تنظیم نے کی تھی۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ریلی کا مقصد سویڈن کی نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔

Published: undefined

پولیس نے قرآن جلانے کے لیے سابقہ ریلی کی اجازت دینے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے تاہم کہا کہ اب صورت حال یکسر مختلف ہوگئی ہے۔ اسٹاک ہوم میں مبینہ اسلام پسندوں نے سن 2017دہشت گردانہ حملے میں کم از کم پانچ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

Published: undefined

سویڈن میں حالیہ برسوں میں انتہائی دائیں بازو اور نو نازی تنظیموں کا عروج تیزی سے ہوا ہے۔ ان میں سے ایک سویڈن ڈیموکریٹس، گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں سویڈن کی پارلیمان میں دوسری سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ یہ دائیں بازو کے حکمراں بلاک کی سب سے بڑی جماعت بھی ہے، حالانکہ اسے حکومت کا حصہ تسلیم نہیں کیا جاتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined