جب پیٹریشیا ین لِن فرائی مُوتھ اپنے شوہر کے ساتھ میونخ میں ایک نئے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئیں تو ان کے پڑوسی کا پہلا سوال یہ تھا کہ آیا وہ صفائی کرنے والی نئی خاتون کارکن تھیں؟
Published: undefined
تعلقات عامہ کی ماہر چینی نژاد جرمن شہری فرائی مُوتھ نے کتاب 'پیپل آف ڈوئچ لینڈ‘ میں شامل اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ انہیں اور ان کی بہن کو ایشیائی نسل کے دیگر افراد کی طرح جرمنی میں کس طرح کے سماجی اور نسل پرستانہ تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
جرمنی اپنے آپ کو ایک لبرل ملک اور آج سن 2023 میں گزشتہ ہزاری کے آخری برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ کاسموپولیٹن سمجھتا ہے۔ سن 2006 کے ورلڈ کپ کے بعد اکثر یہ کہا جاتا رہا ہے کہ جرمنی میں پہلے سے زیادہ رنگارنگی اور ہم آہنگی دیکھنے میں آتی ہے۔ میڈیا اور سیاست میں تنوع میں اضافے کے مدنظر مبصرین کو یہ تاثر بھی مل سکتا ہے کہ ملک میں نسلی پرستی ختم ہو رہی ہے۔
Published: undefined
لیکن نسل پرستانہ سماجی رویوں کے حوالے سے حکومت کی پہلی سالانہ رپورٹ سے یہ تاثر غلط ثابت ہو جاتا ہے۔ یہ رپورٹ حال ہی میں جرمنی میں سماجی انضمام اور انسداد نسل پرستی کی کمشنر ریم العبلی رادووان نے پیش کی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق، جو متاثرین کے نقطہ نظر پر مبنی ہے، جرمنی میں روزمرہ زندگی میں نسل پرستی نہ صرف جسمانی تشدد اور زبانی حملوں کی صورت میں نظر آتی ہے بلکہ تارکین وطن کے پس منظر کے حامل افراد کو اسکولوں اور سپورٹس کلبوں میں، رہائش گاہیں تلاش کرنے میں، کام کے مقامات پر اور پولیس کے ذریعے بھی تفریق آمیز سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Published: undefined
’بلیک ہسٹری‘ کے مہینے میں شائع ہونے والی 'پیپل آف ڈوئچ لینڈ‘ ایک ایسی کتاب ہے جو مہاجرت کا پس منظر رکھنے والے افراد کے ذاتی تجربات پر مبنی ہے۔ ان میں مصنف اور سماجی کارکن دوزین تیکال، ٹی وی میزبان مولا ادیبیسی اور پیشہ ور فٹ بالر ہانس سارپئی جیسی مشہور شخصیات شامل ہیں۔
Published: undefined
اس کتاب کی ایڈیٹر مارٹینا رِنک کا استدلال ہے کہ عام افراد کو بھی نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو نظریے پر مبنی نسل پرستی کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے، ''ہر روز نسل پرستی اس تضاد کے ساتھ سامنے آتی ہے کہ یہ کہیں بھی اور کسی کے ساتھ بھی وقوع پذیر ہو سکتی ہے۔ حتیٰ کہ وہ لوگ بھی جو آپ کو حقیقتاً پسند کرتے ہیں، وہ بھی آپ کو تکلیف پہنچاتے ہیں اور اس جانب ان کی توجہ جاتی ہی نہیں۔‘‘
Published: undefined
نسلی اور جزوی طور پر ایرانی پس منظر کی حامل لیکن برطانیہ اور جرمنی میں پلی بڑھی رِنک اور اس کتاب کے شریک مدیر سائمن یوسفو، جو فرانسیسی والدہ اور نائیجرین والد کے بیٹے ہیں، نے بھی 'پیپل آف ڈوئچ لینڈ‘ کے لیے مضامین لکھے ہیں۔ 45 ذاتی کہانیوں پر مشتمل اس کتاب کے لیے برلن میں مقیم فوٹوگرافر سیمی ہارٹ نے تصاویر بنائیں، جو اپنی بنائی گئی بہت حساس پورٹریٹ تصویروں کے لیے مشہور ہیں۔
Published: undefined
یوسفو نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں مخفی نسل پرستی یا ایسی چھوٹی جارحیت پر مبنی کہانیاں شامل ہیں، جو 'غیر شعوری تعصب، تعصبات اور دقیانوسی تصوارت‘ سے متعلق ہیں۔ اس کتاب میں منظرنامے کے دوسرے سرے کا بھی احاطہ کیا گیا ہے، یعنی نفسیاتی اور جسمانی تشدد۔ درحقیقت اس کتاب میں ہر چیز کی نمائندگی کی گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
یوسفو نے کہا کہ اس کتاب کا مقصد نسل پرست لوگوں کے خلاف عسکریت پسندانہ کارروائی کرنا نہیں بلکہ قارئین کو اس حقیقت سے آگاہ کرنا ہے کہ ہر ایک کے تعصبات ہوتے ہیں کیونکہ ہم اسی سماج میں رہتے ہیں اور یہ کہ آپ نسل پرستی کے نمونوں کو پہچان بھی سکتے ہیں اور انہیں تبدیل کرنے میں فعال کردار بھی ادا کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
’’ایک طرح سے یہ جسم کے پٹھوں کی طرح ہے، جن کی آپ کو ورزش کرنا پڑتی ہے۔ اگر آپ لوگوں سے رابطے کرتے ہیں اور ان کہانیوں کی وجہ سے حساسیت پیدا کرتے ہیں، تو آپ اس پر کام کرسکتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
یوسفو کا کہنا ہے، ''نظریاتی نسل پرستی ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسا اکثریتی معاشرہ ہے جسے نسل پرستی کا شکار ہونے کا معمولی سا بھی تجربہ نہیں۔ اسی لیے اسے اس بات کا مکمل اندازہ ہی نہیں کہ روزمرہ زندگی میں ایسے واقعات کتنے پرتشدد اور تکلیف دہ ہوسکتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس کتاب میں موسیقی، کھیل کود، آرٹ اور فیشن کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات سمیت مختلف اور متنوع پس منظر کے حامل افراد کی کہانیاں شامل ہیں اور کتاب کے مدیران کو امید ہے کہ اس میں جن امور پر اور جتنی توجہ مرکوز کی گئی ہے، وہ صرف مباحثوں تک ہی محدود نہیں رہے گی۔
Published: undefined
یوسفو اور رِنک نے اس کتاب سے ہونے والی آمدنی کو تعلیم کے لیے دوزین تیکال کی شروع کردہ مہم 'جرمن ڈریم‘ کو عطیہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ تنظیم 'جمہوریت، روا داری اور تکثیریت کو مستقبل میں لے جانے‘ کے لیے کوشاں ہے۔
Published: undefined
ان کا کہنا ہے کہ نسلی پرستی مجموعی طور پر معاشرے کے لیے ایک مسئلہ ہے اور جرمنی میں تمام لوگوں کو اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ''روزمرہ زندگی میں ہم میں سے ہر کوئی ہر طرح کے واقعات کا سامنا کرنے کا اہل نہیں ہوتا، چاہے ایسا منفی ارادے سے، لاشعوری طور پر، اضطراری سطح پر اور نسل پرستانہ انداز میں بات چیت کے ذریعے نہ بھی کیا گیا ہو۔‘‘
Published: undefined
ان دونوں مدیران کا کہنا ہے، ''صرف یہی کافی نہیں کہ ہم خود کو نسل پرست نہ سمجھیں۔ ہم سب کو فعال انداز میں نسل پرستی کا مقابلہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔‘‘
(یہ مضمون اصلاً جرمن زبان میں تحریرکیا گیا۔ اس کے لیے سائمن یوسفو کا انٹرویو یان ڈیوراں نے کیا۔)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined