سماج

مسئلہ یہ ہے کہ جو نامی کبوتر امريکی ہے يا آسٹريلوی، بايو سکيورٹی خطرہ ہے کہ نہيں؟

آسٹريليا ميں ملنے والا جو نامی کبوتر حکام کے ليے مسئلہ بن گيا ہے۔ ابتداء ميں اسے بايو سکيورٹی خطرہ قرار ديتے ہوئے مار ڈالنے کا حکم ديا گيا تھا مگر نئے شواہد کی بنياد پر اب نيا موڑ آ گیا ہے۔

جو نامی کبوتر امريکی ہے يا آسٹريلوی، بايو سکيورٹی خطرہ ہے کہ نہيں؟
جو نامی کبوتر امريکی ہے يا آسٹريلوی، بايو سکيورٹی خطرہ ہے کہ نہيں؟ 

آسٹريلوی شہر ميلبورن کے ايک مکان کے باغيچے ميں چھبيس دسمبر کو ايک کبوتر ملا، جس کے پير پر ايک پرچی لگی ہوئی تھی۔ اس پرچی پر درج معلومات سے يہ تاثر ملا کہ دراصل اس کبوتر کا تعلق تيرہ ہزار کلوميٹر دور امريکی رياست اوريگون سے ہے اور يہ دو ماہ کا سفر کے کر کے وہاں پہنچا تھا۔ اس بنياد پر آسٹريلوی حکام نے اسے ايک 'بايو سکيورٹی خطرہ‘ قرار ديتے ہوئے اسے مار ڈالنے کا فيصلہ کر ليا۔ تاہم اب ايک امريکی تنظيم نے واضح کيا ہے کہ کبوتر کے پير سے بندھی پرچی جعلی ہے، جس سے اس کبوتر کی جان بخش ديے جانے کی اميد پيدا ہو گئی ہے۔

Published: undefined

امريکن ريسنگ پجن يونين نے پندرہ جنوری کو تصديق کی کہ کبوتر کی پانگ سے بندھا بينڈ جعلی ہے کيونکہ جس کبوتر کی ٹانگ پر اس نمبر کا بينڈ باندھا گيا تھا، وہ کسی اور نسل کا کبوتر تھا۔يونين کی جانب سے کہا گيا ہے کہ آسٹريليا ميں دريافت ہونے والا کبوتر، جس کا نام جو رکھ ديا گيا ہے، کا تعلق آسٹريليا ہی سے ہے۔

Published: undefined

قائم مقام آسٹريلوی وزير اعظم مائيکل کورميک نے قبل ازيں يہ کہا تھا کہ اگر يہ کبوتر امريکی نکلا، تو اسے مار ڈالا جائے گا۔ در اصل ان کے اس اقدام کی وجہ کورونا وائرس کی عالمی وبا ہے جس کی وجہ سے سفری پابندياں نافذ ہيں۔

Published: undefined

دوسری جانب آسٹريلوی رياست وکٹوريہ کے وزير صحت مارٹن فولی نے اس پرندے کی جان بخش ديے جانے کی اپيل کی ہے۔ اسی رياست کے ايک اور قانون ساز اينڈی ميڈک نے بھی کبوتر کو نہ مارنے کی ہی تاکيد کی ہے۔ ميلبورن کے شہری کيون کيلیبرڈ، جن کے مکان کے باغيچے ميں جو ملا تھا، بھی خوش دکھائی ديتے ہيں کہ جو کو بخش ديا جائے گا۔

Published: undefined

کيا کوئی کبوتر امريکا سے آسٹريليا اڑ کر جا سکتا ہے؟

Published: undefined

کبوتروں کی ريس کرانے والے لوکاس کريمر کا کہنا ہے کہ ايسا ممکن ہے کہ جو امريکا سے اڑ کر آسٹريليا پہنچا ہو مگر اس کے امکانات کم ہيں۔ ان کے بقول امريکا ميں جاپانی پرندے ملتے ہيں۔ ليکن جو کے بارے ميں ان کا خيال ہے کہ وہ آسٹريلوی ہی ہے اور يہ بھی کہ وہ ريس کرنے والا کبوتر نہيں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined