سماج

قرآن کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان میں ہوا ملک گیر احتجاج

سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے کے خلاف پورے پاکستان میں 'یوم تقدیس قرآن' منایاگیا اور ملک گیر احتجاج ریلیاں نکالی گئیں۔ پاکستانی پارلیمان نے سویڈن واقعے پر مذمتی قرارداد بھی منظورکی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کل ملک گیر 'یوم تقدیس قرآن' کی کال دی تھی۔ متعدد سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اس کی حمایت کی ۔ اس دوران نماز جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

Published: undefined

اپوزیشن پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ"سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف چیئرمین عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج ہوگا...پوری قوم متحد ہوکر مغرب کوواضح پیغام دے کہ آیات مقدسہ کی بے حرمتی کی کسی صور ت میں اجازت نہیں دی جاسکتی۔"

Published: undefined

جماعت اسلامی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا، "سات جولائی کو پورے ملک میں مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی۔ نمازِ جمعہ کے بعد ہر مسجد سے وہاں کے امام کی قیادت میں جلوس نکلے گا۔ یہ مظاہرے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پانچ براعظموں میں ہوں گے۔"

Published: undefined

وزیر اعظم شہباز شریف نے چار جولائی کو اعلان کیا تھا کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف سات جولائی کو ملک بھر میں 'یوم تقدیس قرآن' منایا جائے گا اور احتجاج بھی کیا جائے گا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سویڈن کی دارالحکومت اسٹاک ہولم کی سب سے بڑی مسجد کے سامنے 28 جون کو عراق سے تعلق رکھنے والے ایک پناہ گزین سلوان مومیکا کے ذریعہ قرآن کی بے حرمتی اور اس کے صفحات کو نذر آتش کرنے کے بعد پاکستان سمیت مسلم اور عرب دنیا میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس واقعے کی مذمت کی جارہی ہے۔

Published: undefined

چھ جولائی کو پاکستان کی پارلیمان نے سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے عالمی برادری سے مذہبی مقدسات کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کرنے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی میں ملوث شخص کو نشان عبرت بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو سمجھنا چاہئے کہ مسلمان اب اس حرکت کو برداشت نہیں کریں گے۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ "سوئیڈن واقعہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑوانے کی سازش ہے، پوری دنیا کو بتایا جائے کہ اسے کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ ایک خبیث اور لعنتی کو پولیس کی موجودگی میں حرکت کرنے کی اجازت دی گئی، ہمیں اس شخص کی خباثت کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔"

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ میں اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں سے گزارش کروں گا کہ کل جمعہ کے دن نماز کے بعد پورے ملک میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں یکجہتی کا اظہار کریں، تمام مکتبہ فکر کے لوگ مل کر بھرپور احتجاج کریں اور پاکستان کے طول و عرض میں ریلیاں نکالیں، تاکہ پوری دنیا دیکھے کہ یہ ناقابل برداشت اور مذموم حرکت آئندہ کسی نے کی، تو پھر ہم سے کوئی گلہ نہ کرے۔

Published: undefined

پاکستانی پارلیمان میں منظور شدہ قرارداد میں سویڈش حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قرآن کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کرے بلکہ مناسب اقدامات بھی کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔

Published: undefined

قرارداد میں اس بات پر زوردیا گیا ہے کہ اسلامو فوبیا کے واقعات سے بھی اسی سنجیدگی سے نمٹا جائے جس طرح دوسرے مذاہب کے خلاف نفرت کے معاملے سے نمٹا جاتاہے۔اس میں متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں اور ریاستوں پر زوردیا گیا ہے کہ مقدس الہامی کتب، شخصیات، عبادت گاہوں اور ان کے پیروکاروں کا احترام یقینی بنایا جائے۔

Published: undefined

قرارداد میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے سفارشات مرتب کرنے اور مستقبل کی اجتماعی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس طلب کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined