نیویاک شہر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس شروع ہونے سے قبل اتوار کے روز منہیٹن کی سڑکوں پر ہزاروں ماحولیاتی کارکنوں کا گویا سیلاب آگیا۔ مظاہرین نے 'فوصل فیول کا استعمال ختم کریں '، 'ماحولیاتی ایمرجنسی کا اعلان کریں '، 'میں نے آگ اور سیلاب کے لیے ووٹ نہیں دیا'، جسے نعروں والی تختیاں اٹھارکھی تھیں۔
Published: undefined
انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن اور عالمی رہنماوں سے اپیل کی فوصل یا قدرتی ایندھن کے استعمال کو مرحلہ وار ختم کریں کیونکہ ماحولیاتی تبدیلیوں میں ان کا زبردست کردار ہے۔ صدر بائیڈن ان عالمی رہنماوں میں شامل ہیں جو منگل کے روز سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
نوجوانوں پر مشتمل ماحولیاتی کارکنوں کے گروپ 'فرائڈیز فار فیوچر' سے وابستہ بروکلین کی17 سالہ ایما بوریٹا کا کہنا تھا، "ہمارے پاس عوام کی طاقت ہے، وہ طاقت جس کے بل بوتے آپ الیکشن جیتتے ہیں۔ اگر آپ 2024کے انتخابات جیتنا چاہتے ہیں اور اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ کے ہاتھ میری نسل کے خون سے آلودہ ہوں تو فوصل فیول کو ختم کریں۔"
Published: undefined
اتوار کے روز ہونے والے مظاہرے میں 700 سے زائد تنظیموں اور گروپوں کے 75000 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ اس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔ امریکی کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیوکورٹیز نے مظاہرین کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا، "ہمارے سا تھ اس وقت دنیا کے تمام حصوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں، اور ان چیزوں کو ختم کرنے مطالبہ کررہے ہیں جو ہمارے جان لے رہی ہیں۔"
Published: undefined
بہت سے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ فوصل فیول کے جلنے سے گرین ہاوس گیس خارج ہوتی ہیں جو گلوبل وارمنگ کو بڑھانے کا سبب بنتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں شدید موسمی واقعات رونما ہوتے ہیں جو سمندری طوفان، گرمی کی شدید لہر، جنگلوں کی آگ اور خشک سالی کی شکلوں میں اس وقت پوری دنیا میں نظر آرہی ہیں۔
Published: undefined
کاربن ڈائی کے اخراج پر قابو پانا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اہم ہے۔ سائنس دانوں نے خبر دار کیا ہے کہ اگلے پانچ سالوں کے اندر دنیا میں غیر معمولی انتہائی درجہ حرارت کا مشاہدہ ہو سکتا ہے اور اوسطاً 1.5 ڈگری سیلسیس کا اہم نشان عبور ہوجانے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کی آئندہ سی او پی 28 ماحولیاتی سربراہی اجلاس سے قبل 80 سے زائد ممالک کوئلہ، تیل اور گیس کے استعمال کو بتدریج ختم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک حالیہ تحقیق میں گلوبل وارمنگ کے خطرات میں اضافے کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔ اس میں جامع اقدامات اور کاربن کے اخراج میں زبردست کمی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، جس میں سن 2030 تک کوئلے کی مدد سے پیدا ہونے والی توانائی میں نمایاں کمی کرنا شامل ہے۔
Published: undefined
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش کے مطابق پیر کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حوالے سے سربراہی اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ جس کا مقصد "بچاو کا عالمی منصوبہ" ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سن 2015 میں اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کے جو اہداف مقرر کیے تھے ان میں سے صرف 15 فیصد حاصل کیے جانے کا امکان ہے اور اس کی وجہ سے بعض امور بالکل الٹ گئے ہیں۔ سن 2015 میں طے کیے گئے خالص صفر کاربن کے اہداف کو سن 2050 تک حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ فوصل ایندھن کے استعمال کو ختم کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined